شانہ سکون دیں گے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کشائش رزق کیلئے ذیل کی دعا مانگا کرتی تھیں۔اَللّٰھُمَّ اجعَل اَوسَعَ رِزقِکَ عَلَیَّ عِندَکِبَرِ سِنِّی وانقِطَاعِ عُمُرِی۔اے اللہ! تو میری روزی کو کشادہ کردے میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک۔ اَللّٰھُمَّ البُسط عَلَینَا مِن م بَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ وَ فَضلِکَ
وَرِزقِکَ۔اے اللہ! آپ ہم پر اپنی برکتوں‘ اپنی رحمتوں‘ اپنے فضل اور اپنے دئیے ہوئے رزق میں فراخی نصیب فرمائیے۔حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمة اللہ علیہ نے فرمایا حضرت حاجی امداد اللہ رحمة اللہ علیہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے درج ذیل آیة پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادَہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَ ھُوَ القَوِیُّ اَلعَزِیزُ۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
ارشاد فرماتے ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے گھر میں داخل ہوکر سورة الاخلاص پڑھی تو اس کے گھر والوں سے اور اس کے پڑوس سے فقر دورہوگیا۔حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص روزانہ سو مرتبہ یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ تو یہ کلمات اس کیلئے فقروفاقہ سے حفاظت کا ذریعہ ہوں گے اور ق ب ر کی وحشت و تنہائی میں انسیت کا باعث
ہوں گے اور ان کلمات کی برکت سے پڑھنے والا غناء(ظاہری و باطنی) حاصل کرلے گا اور ق ی ام ت کے دن وہ ان کلمات کی برکت سے جنت کے دروازے پر دستک دے گا۔اس حدیث سے معلوم ہوا روزانہ سو بار پڑھنے والے کو چار بہت بڑے بڑے فائدے حاصل ہوں گے ان میں سے ہر فائدہ ایسا ہے جس کا ہر شخص محتاج ہے۔ لہٰذا ہر شخص کو ہر روز اس کی ایک تسبیح پڑھ لینی چاہیے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں