کدو کا جوس آپ سب کےلیے ایک صحت مند سبزی ہےفائدےگردے کی پتھری،انفیکشن ،بلڈپریشراور کدو کا جوس کے فائدے کدو (لوکی)شریف کے فوائد : کدو شریف جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے ،بہت ہی مشہور و معروف سبزی ہے ، یہ سبزی حضور نبی کریم ﷺ کو بہت پسند تھی،آپ ﷺ اس سبزی کو بہت ہی
شوق سے تناول فرمایا کرتے تھے۔ فرمان رسول کریم ﷺ ہے : جب بھی ہانڈی پکائو تو اس میں کدو زیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے ۔کدو کے چند فوائد پیشِ نظر ہیں:ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدو کےسالن میں فولاد، کیلشیم ، پوٹاشیم ، وٹامن اے ، وٹامن بی اور معدنی و روغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کدو معدے کے تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے ۔ دائمی قبض ، گرم طبیعت اور
محنت و مشقت کرنے والے افراد کے لئے کدو اور چنے کی دال کا سالن وقت بخش غذا ہے کدو حافظہ تیز کرتا اور ہر قسم کے دماغی ورم (سوجن ) کو دور کرتا ہے۔ کدو کا گودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔ کدو کا گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔ کدو کا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں