الْمُهَيْمِنُ کے لغوی معنی محافظ اور نگہبان کے ہیں۔ یعنی وہ ذات باری جو اپنی مخلوق کے تمام امور پر نگہبان ہو۔علم الاعداد کے حساب سے اسم الٰہیہ الْمُهَيْمِنُ کے اعداد 145ہیں۔سورۂ مائدہ میں اس صفت کو قرآن سے منسوب کیا گیا ہے:وَ اَنزَلنَا اِلَیکَ الکِتٰبَ بِالحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَینَ یَدَیہِ مِنَ الکِتٰبِ وَ مُہَیمِنًا عَلَیہِ اور ہم نے
آپ کی طرف سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے سے پہلے کی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے اور اس پر نگہبان ہے۔اسم ِ مبارک الْمُهَيْمِنُ کے فوائد وثمرات کے متعلق حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں: تہجد کی نماز کے بعد ایک ہزار مرتبہ یا مھیمن پڑھ کر مراقبہ کرنے سے غیب کی دنیا سامنے آجاتی ہے اور گم شدہ چیزیں ارادہ کے ساتھ نظر کے سامنے آجاتی ہیں۔اﷲ تعالیٰ کا یہ اسم تین روز تک ایک ہزار ایک سو مرتبہ پڑھنا استخارہ ہے۔
اﷲ کے فضل وکرم سے تین روز میں صحیح بات معلوم ہوجاتی ہے۔رات کو سونے سے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کریں اور گیارہ سو مرتبہ یا مھیمن پڑھ کر جو بات معلوم کرنی ہے اس کو دل میں دہراتے دہراتےسوجائیں۔جو شخص اسمِ مبارک یا مھیمن کا بکثرت ورد کرے گا پروردگار عالم ا پنے فیض وکرم سے اسے مخلوق کی نظروں میں وجاہت اور عظمت، رعبودبدبہ او ر قوت و ہیئت عطا فرمائے گا۔جو شخص اس اسمِ مبارک کا بکثرت ورد کرکے گا ان شاء اﷲ اس
کا جان ومال ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔ہر روز ایک ہزار ایک سو پندرہ مرتبہ اسمِ مبارک یامھیمن پڑھنے والا ان شاء اﷲ دنیاوی آفتوں اور بڑے بڑے خطرات کا سامنا ہونے پر بھی محفوظ رہے گا۔سمندری یا فضائی سفر کرنے سے پہلے یامھیمن کا ورد کرنا حفاظت کا ذریعہ نتا ہے۔ کاروباری مشکلات میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔ یامھیمن کے بکثرت ورد کی برکت سے ان شاء اﷲ تعالیٰ انسان کو غیر معمولی قوتِ برداشت حاصل ہوتی ہے۔ ان شاء اللہ اس اسمِ مبارک کی برکت
سے سخت سے سخت کا م کرنے کی طاقت اور اہلیت پیدا ہوتی ہے۔جو شخص غسل کرکے دو رکعت نماز کے بعدتنہائی میں خلوصِ قلب اور پوری توجہ کے ساتھ اسمیامھیمن کا سو بار ورد کرے گا اﷲ تعالیٰ اس کے ظاہر وباطن کو صاف فرمائے گا۔ اس پر اسرارِ الٰہی منکشف ہونے لگیں گے۔ جو شخص بطور استخارہ کسی کام کا انجام معلوم کرنا چاہتاہے تو وہ غسل کرکے قبلہ رو بیٹھ جائے اور اسم مبارک یا مھیمن کا ایک ہزار ایک سوپندرہ مرتبہ ورد کرے اور تین
روز تک پڑھے۔ انشاءاﷲ اس اسم کی برکت سے اس کام کا انجام اسے فوراً معلوم ہوجائے گا۔اسماء الحسنیٰ المھیمن سے رشتے کے لیے استخارہ سوال کیا گیا پہلے تو میرے رشتے نہیں آتے تھے آپ کی دعاؤں سے اور آپ کے بتلائے ہوئے عمل کرنے سے اب رشتے تو کئی آ رہے ہیں مگر ان میں سے تین رشتے ایسے ہیں جن میں سے سلیکشن کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ بہت سوچ وبچار کے بعد دوبارہ آپ کو تکلیف دے رہی ہوں کہ آپ خود استخارہ کر کے بتلائیں کہ فلاں
فلاں میں سے کس کے ساتھ رشتہ طے کرنا مناسب ہے یا پھر کوئی آسان سا استخارہ کا عمل بتلائیں۔جواب یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت گیارہ سو مرتبہ یَا مُھَیمِنُ پڑھ کر دائیں ہتھیلی پر دم کر کے داہنی کروٹ لیٹ کر ہاتھ کان کے نیچے رکھ کر سو جائیں۔ جب تک نیند نہ آئے یہ تصور کرتی رہیں کہ فلاں کے ساتھ شادی کرنا مناسب ہے کہ نہیں تین روز کے اس عمل سے آپ کو صحیح بات معلوم ہو جائے گی۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں