سفید دانے والا انار نہیں لیتے تو فوراً لے لیں ۔۔ لال اور سفید انار میں کیا فرق ہے؟

انار

ہمارے یہاں عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ انار خریدتے وقت صرف سرخ انار کا ہی انتخاب کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک عام خیال ہے کہ انار اگر لال ہوگا تو ہی اچھا ہوگا یا خون بنائے گا وغیرہ۔ اس کے برعکس سفید انار لوگ لینا پسند نہیں کرتے، اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ

سفید انار اندر سے پھیکے ہوتے ہیں جبکہ ایسا بلکل نہیں ہوتا۔ آج ہماری ویب ڈاٹ کام کے ذریعے ہم آپ کو بتائیں گے کہ جتنا فائدہ مند لال دانے والا انار ہے اتنے ہی فوائد کے خزانے سفید انار میں بھی پوشیدہ ہیں۔سفید انار کے فائدے اور ذائقہ سفید انار کا تعلق درحقیقت قدیم لوگوں سے ہیں اور یہ دنیا میں سب سے پہلے کاشت ہونے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔ سفید انار اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں، جو نقصان پہنچانے والے خلیوں کی نشوونما یعنی آزاد ریڈیکلز

کو روکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سفید انار کا رس قلبی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور کینسر کی نشوونما کو بھی روکتا ہے۔سفید انار ٹروپیکل اور سَبٹروپیکل آب و ہوا میں کاشت کیے جاتے ہیں، اور یہ سرخ انار کے مقابلے میں پہلے پک جاتے ہیں۔ اسکا موسم بہت مختصر ہوتا ہے یہ انار اپنی رسیلی ساخت اور میٹھے ذائقے کے لیے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم، اور وٹامن بی 5 کا ایک بڑا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔ اس میں حفاظتی

کوٹنگ ہوتی ہے جسے عام طور پر اِیرل کہا جاتا ہے۔ اگرچہ انار کی زیادہ تر اقسام کھٹی اور ترش ہوتی ہیں، لیکن سفید میں میٹھا ذائقہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ان لوگوں میں مقبول ہوتا ہے جو ترش ذائقہ پسند نہیں کرتے۔ لال انارسرخ انار اپنے شوخ رنگ اور خوبصورتی کیلیئے جانا جاتا ہے، جو موسم گرما کے آخر سے خزاں کے موسم میں پک جاتا ہے۔ سرخ انار میں نرم بیج ہوتے ہیں جو اسے کچے کھانے کے لیے موزوں بناتے ہیں اور چونکہ یہ پوری دھوپ

میں اگتے ہیں اس لیے یہ مناسب نشوونما کا باعث بنتے ہیں۔ سرخ انار کے پودوں کو مشکل سے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اور اسکے درخت کو پہچاننے کا بہترین طریقہ اس کا درمیانی قد اور چوڑائی ہے۔ سرخ انار عام طور پر بحیرہ روم کے باغات میں اگائے جاتے ہیں اور ان کا معیار اعلیٰ ہے۔فائدےایک تحقیق کے مطابق اس پھل میں وٹامن سی کی مقدار تقریباً 40 فیصد ہوتی ہے جو بالغ افراد کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ وٹامن سی

کے علاوہ انار میں فولک ایسڈ، پوٹاشیم، فائبر، نیاسین، وٹامن ای اور وٹامن اے بھی پائے جاتے ہیں۔ سرخ انار میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بھی جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔ جب دوسرے پھلوں، جیسے کرین بیری، بلیو بیری اور انگور سے موازنہ کیا جائے تو انار میں اینٹی آکسیڈنٹ مواد زیادہ ہوتا ہے۔انار دانہاس کے علاوہ، سرخ انار کو انار دانہ بنانے کے لیے خشک کیا جاتا ہے، جو ایک ہندوستانی مسالا ہے اور سالن کو ذائقہ دار بنانے کے

لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سرخ انار پھلوں کے سلاد کے لیے بھی بہترین ہے اور درحقیقت صحت مند غذائی اجزاء سے بھرا ہوا ہے۔ مثال کے طور پر، یہ انار کینسر، دل کی بیماریوں، گٹھیا اور مختلف سوزش کی حالتوں کو روک سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر، گروسری اسٹورز میں تلاش کرنا بہت آسان ہے اور یہ کافی سستی بھی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں