مجھ پر لاکھوں کا قرض تھا سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ قرض کیسے ختم ہوگا ، بس یہ وظیفہ کیا اور سارا قرض ختم ہو گیا

قرض

میرے پیارے بہن بھائوں زندگی میں غم اور پریشانیاں تو ہر انسان پر آتی ہیں کبھی بھی ان غموں اور پرشانیوں سے گھبرانا نہیں چاہیے جب بھی کوئی غم آئے کوئی پریشانی آئے فوراً اپنا سارہ غم اپنا سارا دکھڑا اللہ رب العزت کو سنائیں- اسی طرح غموں اور پرشانیوں کو ٹالنے کےلئے خود اللہ پاک نے قرآن پاک میں

سورۃ الكهف میں فرمایا- “۔اللہ کوپکارو اُسکے سفاتی ناموں کےساتھ” اسی طرح اللہ تعالیٰ کے2 صفاتی نام ’’یا قادر یا نافع ‘‘جو بڑا اثر رکھتے ہیں اور جو شخص دل کی گہرائیوں سے ان ناموں کو پڑھے گا تو انشااللہ ہر حاجت پوری ہو گی- اس عمل کو آپ چلتے پھرتے کرتے رہیں تو تبھ ہی جاکر آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی ملے گی انشاء اللہ۔۔ملازمت کا نا ملنا گھریلو پریشانیاں یا پھر کسی بھی قسم کی تنگد ستی ہو تو ایک ایسا وظیفہ ہے جس کے پڑھنے سے

مذکورہ پریشانیاں ختم ہوجائے گی اور دولت کی فروانی ہوجائے گی۔ اس سے گھر میں برکت اور سکون ہوگا ۔ملازمت مل جائے گی ، مال میں بھی برکت کے اثرات ہونگے حضرت علی رضی اللہ کے پاس ایک غلام آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنے آقا سے مکاتبت کر لی ہے لیکن ادائگی کے لئے میرے پاس رقم نہیں آپ کچھ ذکر بتا دے کہ میرا کام ہوجائے ۔۔اور میں آزاد ہو جاؤ حضرت علی نے فرمایا کہ کیوں نہ میں تمہیں وہ دعا سکھاؤ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے

مجھے سکھائی ۔ دعا یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھے اور اگر ممکن ہو تو اس کو اپنا معمول بنا لے ان شاءا للہ کچھ دنوں میں ہی ادھار ختم ہوجائے گا اور مال میں برکت اور فراوانی ہو گی ۔ دعا درج ذیل ہے ۔،۔اَللّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَ اَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ (صحیح ترمذی)ترجمہ: اے اللہ! تُو میرے لیے کافی ہو جا اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے اور مجھے غنی کر دے اپنے فضل کے ساتھ اپنے سوا سب سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قرض سے نجات کے لیے یہ دو آیات پڑھنے کی نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ جو مصیبت زدہ مسلمان ان آیات کو پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کا قرض اور مصیبت دور کر دے گا: قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَ-نْ-۔زِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ترجمہ:

تُو کہہ دے اے میرے اللہ! سلطنت کے مالک! تُو جسے چاہے فرماں روائی عطا کرتا ہے۔اور جس سے چاہے فرماں روائی چھین لیتا ہے- اور تُو جسے چاہے عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے۔ خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے- یقیناً تُو ہر چیز پر جسے تُو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔تُو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے- اور تُو مُردہ سے زندہ نکالتا ہے۔ اور زندہ سے مُردہ نکالتا ہے۔ اور تُو جسے چاہتا ہے بغیرحساب کے رزق عطا

کرتا ہے۔۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں