سارا قرآن اللہ کی عظمت ہے لیکن قرآن کے کتنے بول ہیں جو اللہ کی عطمت کو بہت زیادہ بیان کرتے ہیں. آیت الکرسی لے لیجئے اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم ساری آیت الکرسی میرے رب کی عظمت ہے میرے رب کی کبریائی ہے میرے رب کی بڑائی ہے میرے رب کا جلال ہے میرے رب کا وقار ہے ساری آیت
الکرسی اور جب اللہ کی عظمت آتی ہے. پھر دنیا کی کوئی عظیم چیزجو بظاہر ہو دنیا کی کوئی عظیم چیز جو بظاہر ہو اس کے سامنے چھوٹی ہوجاتی ہے پھر پہاڑ چڑیا بن جاتا ہے اور ذرہ بن جاتا ہے میرے اللہ کی عظمت الامر للہ الفوق للہ کہ اللہ کی عظمت ایسی ہے پھر جن پھر جا-دو پھر دش-من پھر حاسد پھر کتے پھر ایسے انسان جن کے اندر کے کتے ہوتے ہیں جسے قرآن کہتا ہے اولئک کالانعام بل ھم اضل کہ وہ ہمارے اور ہمارے حبیب کی غلامی سےاتنا دور ہوجاتے
ہیں کہ وہ انسان نہیں وہ اندر کے کتے بن جاتے ہیں خن-زیر بن جاتے ہیں خبیث بن جاتے ہیں تو اس سے بھی بدتر ہوجاتے ہیں تو جب اللہ کی عظمت آتی ہے تو اللہ ایسے لوگوں کو پھر شر سے بچاتا ہے اور ایسے لوگوں کو اللہ پاک مصیبتوں اور تکلیفوں سے بچاتا ہے آیت الکرسی عظمت اور کبریائی کی آیت ہے جس کے اندر اللہ پاک کا جلال ہے اور پھر اللہ کے ساتھ آیت الکرسی میں کوئی نظام شریک نہیں اللہ لا الہ الا ھوا لحی القیوم ۔الحی القیوم کبھی آیت الکرسی کو پڑھا
کریں نا ں اس کو اس کےمعنے اور ترجمے میں ڈوب کر پڑھا کریں ۔ قرض سے نجات کا وظیفہ بھی پوچھا گیا ہے اور کہا گیا کہ دھوکہ ہوا ہے ؟ دھوکہ دینے والا پیسہ لے گیا اور جس کے ساتھ دھوکہ ہوا وہ مقروض ہوگیا جو لوگوں کی جیب سے لیا تونے وہ تیری جیب میں رہ نہیں سکتا اور جو اللہ کے خزانے سے لیا وہ تیری جیب میں سے جا نہیں سکتا ازلی ابدی نظام ہے آفاقی سرمدی نظام ہے اور یہ شخص جو کہتا ہے کہ آج میں مقروض ہوں اللہ اس کو عزتیں دے کے
دکھائے گا یہ رب کا نظام ہے اور جس نے دھوکہ کیا ہے رب اس کو زوال دے کے دکھائے گا۔یہ رب کا نظام ہے ۔وظیفہ یہ ہے کہ آپ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ یَا وَارِثُ یَا نَصِیرُ اس کو مستقل پڑھیں تین سو تیرہ بار صبح شام پڑھیں اول آخر درود پاک تین دفعہ اور بہت ذمہ داری توجہ یقین دھیان اور پوری کی پوری توجہ اللہ کی طرف رکھئے اور اس کے علاوہ سارہ دن پڑھئےاور اگر آپ کے گھر کے دوسرےافراد بھی پڑھ لیں تو بہت فائدہ ہوگا بہت نفع ہوگاجتنے افراد زیادہ
کریں گے اتنا اس کا نتیجہ اچھا ہو گا اتنا ہی فائدہ ہوگا آپ یہ پڑھیں اور بہت زیادہ پڑھیں ۔ایک کام اور بھی کریں کہ روزانہ صرف دس روپے آپ نے نکال کے ایک طرف رکھ دینے ہیں اور ہر جمعے کے بعد ان جمعے کی کوئی میٹھی چیز لینی ہے یا پکانی ہے اور بچوں میں تقسیم کردینی ہے چھوٹا ساعمل ہے اس کی تاثیر بہت زیادہ ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں