دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو بہت عام ہے جو انہیں مضبوط بھی بناتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیسٹ آپ کے چہرے کو دانوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے؟ اگرچہ سننے میں حیرت انگیز لگے مگر واقعی ٹوتھ پیسٹ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہےجس کا تصور بھی کبھی آپ نے
نہیں کیا ہوگا اور دانتوں سے ہٹ کر بھی بہت کچھ کرنے کی صلاحیت-رکھتا ہے۔ ٹوتھ پیسٹ کے ایسے ہی چند انوکھے طریقہ استعمال ہوسکتا ہے آپ کو حیران کرکے رکھ دیں۔ جوتوں کی خستہ حالی ختم کریں اگر تو آپ کے لیدر کے جوتوں پر شکنیں پڑ چکی ہیں تو معمولی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ زبردست کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متاثرہ حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور کسی نرم کپڑے سے اسے رگڑیں، جس کے بعد کسی اور کپڑے سے اسے صاف
کردیں۔جوتے کا چمڑہ نئے کی طرح چمکنے لگے گا۔ اسپورٹس شوز کو صاف کریں-اپنے اسپورٹس کے ربڑ کے حصوں کو صاف کرنا چاہتے ہیں ؟ تو بغیر جیل کے ٹوتھ پیسٹ کو اس پر لگا کر کسی پرانے ٹوتھ برش سے رگڑیں، جس کے بعد اسے کسی کپڑے سے صاف کردیں۔ استری کو جگمگائیں ٹوتھ پیسٹ کی معمولی مقدار آپ کے کپڑوں کی استری کی نچلی پلیٹ کو جگمگا سکتی ہے۔ ٹھنڈی استری کے-نچلے حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں کسی موٹے کپڑے سے اسے
رگڑیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں وہ جگمگانے لگے گی۔ ڈائمنڈ رنگ کی پالش کسی پرانے ٹوتھ برش پر معمولی مقدار میں پیسٹ لگائیں اور پھر اپنے دانتوں کی بجائے اسے ہیرے کی انگوٹھی کو جگمگانے کے لیے استعمال کریں۔ اچھی طرح صفائی کے بعد اسے کسی کپڑے سے صاف کردیں۔ بچوں کے فیڈر سے بساند دور بھگائیں بچوں کی بوتلوں میں اکثر دودھ کی بساند پیدا ہوجاتی ہے جس کو دور کرنے میں عام برتن دھونے کے صابن یا کیمیکل وغیرہ زیادہ موثر
ثابت نہیں ہوتے، ایسے حالات میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہےبس اس کی کچھ مقدار بوتل برش پر لگا کر اسے رگڑیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں
اپنی رائے کا اظہار کریں