اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا پریشانی میں پڑگیا ہے اور کسی طرح وہ مصیبت دور ہی نہیں ہوتی تو یہ عمل کیا جائے۔ نماز فجر پڑھ کر قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر میں مشغول رہیے۔ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نفل اشراق پڑھیے اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھیے۔
24 لَقَد جَاءکم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم عَزِیز عَلَیہِ مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَ ء وف رَّحِیمo فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ۔ پھر سر بسجود ہو کر حق تعالیٰ سے امن و عافیت طلب کیجئے ، ان شاء اللہ چند روز میں آپ کی مصیبت ،پریشانی دور ہوجائیگی اور دل کو اطمینان حاصل ہوگا، اور حاجت براری بھی نصیب ہوگی۔ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہُ سَھْلًا وَاَنْتَ تَجْعَلُ
الْحُزْنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلاً ۔ اے اللہ! کچھ آسان نہیں،مگر جسے تو آسان بنادے،اورتو غم کو جب چاہے،آسان بنادے ۔آپ صبح و شام یہ آیت سات مرتبہ پڑھ لیا کریں: حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُو عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ العظیم ( التوبة ) ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح شام یہ کلمات سات مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر کام کو آسان فرمادیتے ہیں ؛ یعنی دنیا وآخرت کے تمام اہم کاموں کی کفایت فرماتے ہیں ۔ ( الترغیب ، ابو داوٴد ) نیز فرائض ، خصوصا نمازوں کا اہتمام کریں
، گناہوں سے بچیںاور کسی اللہ والے متبع سنت شخص سے تعلق قائم کرکے اُس کی راہنمائی میں ذکر کا اہتمام کریں، ذکر سے دلوں کو سکون ملتا ہے ۔آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو کوئی جسمانی یا کاروباری پریشانی ہو آپ کی اولاد کے رشتے نہ ہونے کی پریشانی ہو ملازمت یا کاروبار میں آپ کو نقصان ہو رہا ہو ملازمت آپ کو نا مل رہی ہو امتحانات میں آپ کو کسی مشکل کا سامنا ہو کسی بھی قسم کی پریشانی جس میں آپ مبتلا ہوجس کی وجہ سے آپ پریشان
ہوں تو آپ اس مختصر اور آسان عمل کو اپنے زندگی کا معمول بنا لیں انشاءاللہ اس خاص عمل کی برقت سے اللہ پاک اپنا فضل فرمائیں گے مزید جاننے کے لیے نیچے کلک کریںاور آپ کا کوئی بھی مسئلہ کوئی بھی پریشانی ہوگی اللہ پاک اپنی غیبی مدد سے اسے حل فرما کرآپ کوراحت چین اورسکون والی زندگی عطا فرمائیں گے۔ ویسے تو مشکلات سے نجات اور پریشانیوں سے نجات کے لیے بہت سے وطائف اوربہت سے اعمال ہیں لیکن آج میں آپ کے لیے ایک ایسا
آسان ترین عمل لے کرحاضر ہوا ہوں جو کہ قرآن پاک کے پارہ نمبر تیس کی سورہ سورہ النصرکے حوالے سے ہے۔ الحمداللہ یہ سورۃ اتنی مختصر اور آسان ہے کہ ہر مسلمان کو تقریبان جو نماز پڑھنے والے ہمارے بھائی ہیں اور بہنیں ہیں الحمداللہ ان کو یاد ہے اور عام طور پر بھی یہ مسلمانوں کو یاد ہوتی ہے اور جن کو نہیں ہےیاد وہ بھی اسے یاد کر لیں یہ نہایت ہی آسان اور مختصر سی سورت ہے۔ آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو کوئی جسمانی یا کاروباری
پریشانی ہو اپنے یا آپ کی اولاد کے رشتے نہ ہونے کی پریشانی ہو ملازمت یا کاروبار میں آپ کو نقصان ہو رہا ہوملازمت آپ کو نا مل رہی ہو امتحانات میں آپ کو کسی مشکل کا سامنا ہو کسی بھی قسم کی پریشانی جس میں آپ مبتلا ہو جس کی وجہ سے آپ پریشان ہوں تو تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ روزانہ ہر نماز کے بعد اول گیارہ مرتبہ درود ابرا ہیمی جو نماز میں پڑھا جانے والا درود شریف ہے وہ پڑھنا ہے اس کے بعد آپ نے سات مرتبہ یہ سورۃ مبارکہاور آخر میں
پھر گیارہ مرتبہ نماز میں پڑھا جانے والا درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ تعالی سے اپنے مسائل پریشانی اور مشکلات کے حل کے لیے آپ نے دعا کرنی ہے۔ اس وظیفہ کے لیے نماز کی پابندی سب سے پہلے ظروری ہے نماز کی کوئی معافی نہیں ہےاور دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے نماز پڑھنا بہت ہی ضروری ہے۔ سورۃ النصر اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّـٰهِ وَالْفَتْحُ (1) وَرَاَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِىْ دِيْنِ اللّـٰهِ اَفْوَاجًا (2) فَسَبِّـحْ بِحَـمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ اِنَّهٝ كَانَ تَوَّابًا (3) ترجمہ جب اللہ کی مدد
اور فتح آچکی۔ اور آپ نے لوگوں کو اللہ کے دینمیں جوق در جوق داخل ہوتے دیکھ لیا۔تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور اس سے معافی مانگیے، بےشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ ہر نماز کے بعد اس سورۃ کو سات بار پڑھنا ہے اور اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں رو رو کر اور آجزی کے اپنے مسائل پریشانی اور مشکلات کے حل کے لیے آپ نے دعا کرنی ہے۔ اس عمل کو جتنا زیادہ یقین کے ساتھ کریں گے
اتنی ہی جلدی اللہ پاک آپ کو اس عمل سے فائدہ عطا فرمائیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں