سبحان اللہ ، غیر مسلم ہو یا مسلمان ، سورۃ رحمٰن کا یہ وظیفہ کر لیں ، کیسی بھی حاجت ہو ، رزق کی پریشانی ہو انشا اللہ دور ہو جائے گی۔۔۔یہ بہت ہی خاص وظیفہ ہے جو کہ قرآن پاک کی ایک خاص سورت کا وظیفہ ہے یہ سورت ایسی صورت ہے کہ جس کو ایک بارسننے والے کا جی کرتا ہے
کہ بار بار اس سورت کو سنے اور یہ وظیفہ اس سورہ کا ہے کہ جس سورہ کو قرآن پاک کی زینت کہا گیا ہےوہ سورہ ہے سورہ رحمن ۔ حضرت علی ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ نے فرمایا کہہر چیز کے لئے حسن و جمال اور زینت و خوبصورتی ہے اور قرآن کا حسن وجمال اور زینت و خوبصورتی سورہ رحمن ہے اسی طرح ایک دوسری حدیث میں حضرت جابر ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ ایک دفعہ اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے پس۔ آپ نے سورہ رحمن اول سے آخر تک تلاوت فرمائی صحابہ کرام ؑ خاموشی سے سنتے رہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے سورہ رحمن جنات کے اوپر پڑھی وہ جواب دینے میں تم سے زیادہ اچھے تھے میں جب بھی فبای آلاء ربکما تکذبان پڑھتا تو وہ یعنی جنات کہتے اے ہمارے رب ہم تیری نعمتوں میں سے کسی بھی نعمت کو نہیں جھٹلاتے تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں ۔ یادرہے
کہ الرحمن اللہ عزوجل کی صفت خاص ہے جو بحثیت رحمان تمام انسانوں کو چاہے وہ کسی بھی مذہب فرقے یاکردار کے مالک ہوںسب پر یکساں مہربان ہے کوئی اس بات کو تسلیم کرے یا نہ کرے کوئی اچھے کام کرتا ہو یا برے اس پاک ذات کی مہر بانیاں سب کے لئے یکساں ہیںاور یاد رہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ تو خود ارشاد فرماتا ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہر گز مت ہونا اس لئے ہمیں چاہئے کہ اللہ کی رحمت پر نظر کرتے ہوئے۔ ہر وقت اس سے مانگتے رہیں مختلف طریقوں سے مختلف انداز میں اس سے مانگتے رہیں وہ ضرور عطاکرے گا آج کاو ظیفہ بھی اس ذات سے مانگنے کا ایک خاص انداز ہے آپ نے یہ وظیفہ کیسے کرنا ہے۔یہ وظیفہ قرآن پاک کی سورہ رحمان کا وظیفہ ہے یہ وظیفہ بہت ہی مجرب اور خاص ہے اس وظیفہ کو کرنے کے بعد آپ اللہ تبارک وتعالیٰ سے جو جو مانگیں گے انشاء اللہ ملتا چلا جائے گا یادرہے کہ آپ نے
اس وظیفہ کو کامل یقین کے ساتھ کرنا ہے اور اس کے علاوہ اس وظیفہ کی وہی شرائط ہیں جو کہ دعا کی قبولیت کی شرائط ہوتی ہیںجن میں سب سے بڑی شرط یہ ہے کہ حرام کمائی اور حرام کاموں سے بچتا رہے اور نماز کی پابندی بھی ضروری ہے اس وظیفہ کا طریقہ بہت ہی آسان ہے اس وظیفہ کوآپ نے عشاء کی نماز کے بعد رات سونے سے پہلے کرنا ہے یادرہے کہ اس وظیفہ کے لئے ضروری ہے کہ آپ باوضو حالت میں اس وظیفہ کو کریں اور بہتر یہ ہے کہ اس وظیفہ کو شروع کرنے سے پہلے دورکعت نماز صلوۃ الحاجت کی نیت سے ادا کر لیجائے۔ اور پھر جائے نماز پر بیٹھ کر سب سے پہلے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور پھر آپ نے سورہ رحمن کی تلاوت 11مرتبہ کرنی ہے اور آخر میں آپ نے دوبارہ تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ سے آپ نے اپنے مقصد کے لئے دعاکرنی ہے اور دعا کرتے کرتے سو جانا ہے
جس بھی مقصد کے لئے آپ اس وظیفہ کو کریں گے انشاء اللہ وہ مقصد اللہ رب العزت پورا فرمائیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں