فجر کی نماز کے بعد آپ نے یہ وظیفہ کرنا ہے اس وظیفہ کے فائدے یہ ہیں پہلا اس کا فائدہ یہ ہے اللہ آپ کے دل کو نورِایمان سے آراستہ کر دیں گے یعنی دل کو منور کردیں گے نورِہدایت آپ کے دل کے اندر آجائے گی دوسرا اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اللہ رب العزت آسانی سے رزق عطافرمائیں گے
اور کشادہ برکت والارزق عطا فرمائیں گے اور تیسرا فائدہ اس کا یہ ہوگا اللہ کی رضا اور رحمت آپ کے ساتھ شامل حال ہو جائے گی یہ اس کے تین بڑے فائدے ہیں دل کا نورانی ہوجانا دل کا منور ہوجانا یہ بہت بڑی چیز ہے پھر اللہ برائیوں سے بھی بچا لیتے ہیں اچھائی کو دل قبول کرتا ہے برائی سے دل کے اندر نفرت پیدا ہوجاتی ہے اور جس چیز سے بندے کو نفرت پیدا ہوجائے سمجھ لو اس کی کامیابی کی علامت ہےاور جس چیز کا شوق پیدا ہوجائے وہ اللہ کی رضا اور رحمت والا معاملہہوتا ہے تو ہر نیک کام کا نیک عمل کا شوق پیدا ہوجائے گا جیسے نماز کا شوق نماز میں دل لگنا قرآن پاک کی تلاوت کا شوق کسی کے ساتھ ہمدردی سے پیار سے محبت سے پیش آنا اعلیٰ اخلاق سے پیش آنا ان صفات سے اللہ آپ کو مزین کر دیں گے یہ اس کے فائدے ہیں وظیفہ مختصر ہے آپ نے فجر کی نماز کے بعد دایاں ہاتھ سینے پررکھ کر اکہتر مرتبہ پڑھنا ہے یا اللہ یا وھابُ یہ دو دفعہ پڑھ کر ایک شمار کرنا ہے اس طرح دایاں ہاتھ سینے پر رکھ کر یا اللہ یا وھابُاکہتر بار پڑھنا ہے اس کے
اول و آخر ایک ایک بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے تو یہ تینوں قسم کے عظیم فائدے جو بتائے گئے ہیں انشاء اللہ اس سے آپ کو نصیب ہوں گے اس وظیفے کو آپ اکتالیس دن تک پابندی سے کر لیں یا پھر پوری زندگی کا معمول بنا لیں اور بھی زیادہ اس کا فائدہ ہوگا لیکن اکتالیس دن میں بھی اللہ آپ کے دل و دماغ کو روشن اور منور کر دیں گےرزق حلال پاکیزہ اور کشادہ طریقے سے عطا فرمائیں گے اور اللہ کی رضا اور رحمت کا معاملہ آپکے ساتھ ہوجائے گا ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں