حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ جو شخص اس دعا کو دس بار پڑھے گا وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے جیسا کہ اسی دن پیدا ہوا تھا اور مزید فرماتے ہیں کہ دنیا کی ستر بلاؤں سے عافیت بھی دی جاتی ہے یعنی جو شخص اس دعا کو دس بار پڑھے گاتو دنیا کی ستر بلاؤں سے اس کیحفاظت ہوجائے گی
جس میں چند کاآپ نے ذکر فرمایاجنون یعنی پاگل پن جذام اور برص یعنی کوڑھ اورریح وغیرہ یعنی جو گیس کے مسائل ہوتےہیں ۔دعا یہ ہے : بسم اللہ الرحمن الرحیم لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ۔یہ دعا ہے جس کی فضیلت حضرت انس ؓ نے بیان فرمائی ہے آپ نے صبح کے وقت دس بار اس دعا کو پڑھنا ہے اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے آپ کا ہر کام بنے گا اور دن بھر آپ شیطان سے محفوظ رہیں گے درود پاک آپ کوئی بھی پڑھ سکتے ہیں درود ابراہیمی پڑھنا چاہیں تو وہ بھی پڑھ سکتے ہیں تو درود ابراہیمی ہی پڑھنا ضروری نہیں ہے یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپکونسادرودپاک پڑھنا چاہتے ہیں سب سے چھوٹا درود پاک یہ ہے صلی اللہ علیہ وسلم کوئی بھی آپ نے وظیفہ کرنا ہوتو آپ یہ درود پاک اس کے اول و آخر پڑھ سکتے ہیںعورتیں اپنے خاص دنوں میں وظائف کرسکتی ہیں ہم نے پوری تحقیق کے ساتھ علمائے کرام سے رہنمائی لینے کے بعد آپ تک یہ بات یہ مسئلہ پہنچا دیا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ کے جتنے بھی وظائف ہیں یعنی اسماء الحسنیٰ کے جتنے بھی وظائف ہیں صرف منہ کی کلی
کریں اور اس وظیفہ کو کرلیں اب رہی یہ بات کہ قرآن پاک سے کوئی وظیفہ کرنا ہےتو قرآن پاک کی اگر کوئی بھی آیت مبارکہ ہے تو ایسی عورت اس کو وظیفہ کی نیت سے یا دعا کی نیت سےپڑھ سکتی ہے خلاصہ یہی نکلتا ہے کہ عورتیں اپنے خاص دنوں میں وظائف کرسکتی ہیں ۔دوسرا وظیفہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا بہت ہی پیارا نام ہے اور بہت ہی آسان وظیفہ ہے اگر کوئی شخص صبح کے وقت اس اسم مبارکہ کو سو مرتبہ پڑھ لے سورج نکلنے سے پہلے پہلے یہ عمل کرنا ہے۔ تو آپ نے سورج نکلنے سے پہلے پہلے اس اسم مبارکہ کو لازمی پڑھنا ہے انشاء اللہ عزوجل اس کی برکت سے ہر قسم کے دُکھ اور تکلیف سے محفوظ رہیں گے تو وہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا نام یہ ہے کوئی بھی وظیفہ کرنا ہے تو آپ نےا پنے تلفظ کو لازمی ٹھیک طور پر ادا کرنا ہے الفاظ کے تلفظ کسی سے درست کروالیں اور اگرکوئی نہ ملے تو انٹرنیٹ سے اس کے تلفظ ٹھیک کرلیں آج کل ریکارڈنگز مل جاتی ہیں تو یہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا نام ہے یَابَاقِیُ سورج نکلنے سے پہلے آپ نے سو مرتبہ اس کو پڑھنا ہے انشاء اللہ عزوجل اگر اللہ تبارک وتعالیٰ نے چاہا تو آپ ضرور دکھوں اور تکالیف سے محفوظ ہوجائیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں