پیریڈز میں ہونے والا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جس سے بچنے کے لئے ہر عورت/ لڑکی اپنی مدد آپ کرنے کی کوشش کرتی ہے، مگر بعض اوقات اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ کچھ خؤاتین تو درد کی ڈرپ لگوا لیتی ہیں تاکہ تکلیف کی شدت کم وہکسے، البتہ ایسا کرنا خواتین کی صحت کے لئے
مناسب نہیں ہے، اسطرح پیریڈز میں کھائی جانے والی گولیاں اور پین کلرز بعد میں اندرونی مسائل پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہے۔ آپ کے ساتھ بھی اگر ایسی مشکل ہے تو کوشش کریں کہ اس میں گھر میں موجود چیزوں سے کنٹرول کیا جاسکے۔ آج ہم آپ کو کچھ آسان اور گھریلو ٹپس بتائیں گے جو آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی۔ ٭ گرم پانی کی بوتل سے پیٹ کے اطراف میں سکائی کریں۔ ٭ پانی بھی گرم ہی پیئیں، ٹھنڈا پانی دورانِ پیریڈز نہ پیا جائے۔ ٭ ہلدی والا دودھ آپ کے درد کو کم کرنے میں بڑی مدد کرے گا۔ ٭ اگر آپ کے پاس مائیکروواون ہے تو ایک سوتی کپڑے کو تھوڑا سا گرم کرلیں، اور پھر اس کو پیٹ کے اطراف باندھ لیں، یہبھی درد میں کمی کر سکتا ہے۔ ٭ کسی بھی تیل سے پیٹ اور نچلے حصے پر مالش کرلیں، کوشش کریں کہ تیل کو بھی گرم کرلیں تاکہ درد کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوسکے۔ ٭ نمک واکے کھانے اور چائے، کافی سے پرہیز کریں، البتہ آپ ادرک کا قہوہ پیئیں، یہ درد میں کمی کے لئے موثر ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں