خوبصورت اور پیارا نام ہے جس کی بہت ساری فضیلت ہے ، برکت ہے۔ اگر آپ کسی کام کو لے کے پریشان ہیں ، آپ کا کوئی کام نہیں ہو رہا تو آپ نے اس کے لیے یہ عمل کرنا ہے۔ انشاءاللہ آپ کی مشکل حل ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کے ہر نام کی اپنی ایک فضیلت ہے اپنے برکات ہیں۔اسی طرح یا مصورُ اس نام کی اپنی ایک فضیلت ہے، اپنی برکت ہے، اپنی طاقت ہے۔
اگر آپ کا کوئی کام اٹکا ہوا ہے۔ نوکری کے معاملے میں پریشان ہیں،اولاد کے معاملے میں پریشان ہیں۔ تو آپ نے چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالی کا یہ نام پڑھتے رہنا ہے۔ اس نام کو آپ المصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں اور یا مصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں۔گننے کی ضرورت نہیں، تعداد کی ضرورت نہیں۔ آپ نے کثرت کے ساتھ اس نام کو پڑھتے جانا ہے اور ذہن میں یہ رکھنا ہے کہ یا میرے پروردگار اس نام کی برکت سے میری مشکل آسان فرما ۔ انشاءاللہ آپ کا وہ کام جلد از جلد ہو جائے گا۔یا مصور ُ کے خواص بہت زیادہ ہیں اللہ قرآنِ مجید میں فرما تے ہیں سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو۔ اور میری ناشکری نہ کیا کرو۔ بحوالہ سورۃ البقرۃ پارہ نمبر دو آیت نمبر ایک سو باون ۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے۔ کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فر ما یا اللہ تعالیٰ فر ما تا ہےکہ میرا بندہ میرے متعلق جیسا گمان رکھتا ہے میں اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کر تا ہوں۔
جب وہ میرا ذکر کر تا ہے تو میں اس کے ساتھ ہو تا ہوں اگر وہ اپنے دل میں میرا ذکر کر ے تو میں بھی اپنی شان خفیہ اس کا ذکر کر تا ہوں۔ اور اگر وہ جماعت میں میرا ذکر کر ے تو میں اس کی جماعت سے بہتر جماعت میں اس کا ذکر کر تا ہوں اگر وہ میرے نزدیک آئے تو میں ایک بازو کے برا بر اس کے نزدیک ہو جا تا ہوں۔ وظیفہ ان لوگوں کے لیے ہے۔ جن کے ہاں اولاد نہیں ہے یا پھر اولاد ہوتی ہے اور وف ا ت پا جا تی ہے یا ایسی با نچ عورت جس کے ہاں اولاد نہیں ہے یا وہ عورت جس کا حمل گر جا تا ہے ضائع ہو جا تا ہے تو ایسی عورتوں کو چاہیے کہ سات دن روزہ رکھے افطار کے وقت اکیس مر تبہ یا مصورُ پڑھ کر پانی پر دم کر دے اور اسی پانی سے افطار کر ےانشاء اللہ تعالیٰ حمل قرار پا ئے گا اور فرزند صالح پیدا ہو گا اللہ تعالیٰ کے اس نام یا مصورُ کا جو دوسرا عمل ہے وہ یہ ہے کہ جو کو ئی شخص اللہ تعالیٰ کے اس نام یا مصورُ کا نمازِ فجر کے وقت سو مر تبہ ذکر کر ے ورد کر ے اس عمل کی بر کت سے اللہ تعالیٰ آنے والی تمام مشکلات مصیبتوں اور پر یشانیوں کو دور کر دے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں