اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کی تمام مشکلات آسان فرمائے ،یہ عمل جو بتایا جارہا ہے یہ بیٹی یا بیٹے کے نکاح کے لئے بہترین عمل ہے اگر کسی لڑکے یا لڑکی کا رشتہ نہ آتا ہو یا رشتے میں کسی قسم کی رکاوٹ ہو آپ کو لگتا ہو کہ رشتے کی بندش ہے اور یا پھر آپ کو لگتا ہو کسی نے کوئی عمل کر کے رشتہ رُکوا دیا ہے یا جادو کردیا ہے اور رشتہ آتا ہے پھر ٹوٹ جاتا ہے یا رشتہ ہوگیا ہے
کسی قسم کی رکاوٹ آرہی ہے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو انشاء اللہ تعالیٰ یہ اکیس دن کا عمل ہے جو گھر میں کوئی بھی کرسکتا ہے لڑکا یا لڑکی خود بھی کرسکتا ہے لڑکی یا لڑکے کے والدین میں سے بھی یہ عمل کوئی نہ کوئی کرسکتا ہے۔ اکیس دن کا یہ عمل ہے بہت ہی آسان عمل ہے سورہ فرقان کی آیت نمبر 54 کا عمل ہے جو آپ نے کرنا ہے اور اکیس دن آپ نے اس کو اس طریقے سے جو بتایا جارہا ہے اس طریقہ سے کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ کوئی بھی مسئلہ ہوگا شادی کے حوالے سے تو انشاء اللہ تعالیٰ وہ حل ہوجائے گا۔اگر رشتہ نہ آتا ہو گا تو فورا رشتہ آجائے گا اسی مہینے کے اندر اندر رشتہ آجائے گا اور اگر رشتہ ہوگیا ہے کسی قسم کی رکاوٹ ہے تووہ دور ہوجائے گی اور اگر رشتے میں لگتا ہے کہ جادو ہے کسی نے بندش کردی ہے کوئی رکاوٹ ہے کسی نہ کسی قسم کا آپ کو مسئلہ لگتا ہے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ یہ عمل کر کے دیکھئے تمام مسائل رشتے اور نکاح و شادی کے حوالے سے حل ہوجائیں گے۔ طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ سورہ فرقان کی آیت نمبر 54 ھوالذی سے لے کر قدیر ا تک قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں اور انشاء اللہ یہ آپ کو ایک دن میں یا د بھی ہوجائے گی آپ نے یہ اکیس دن تک تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنی ہے اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے یعنی کہ جب آپ نے تسبیح سٹارٹ کرنی ہے تو آپ نے تین دفعہ درود شریف تسبیح شروع کرنے سے پہلے اور تین دفعہ آخر میں پڑھنا ہے اور جب تسبیح آپ کی مکمل ہوجائے گی تو آپ نے اس کے بعد دعا کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ سے کہ یا اللہ پاک
رشتہ میں یعنی کہ جو بھی رکاوٹ ہے اگر آپ کو لگتا ہے جادو ہے یا رشتہ آ نہیں رہا یا رشتہ ہو گیا ہے کسی قسم کی رکاوٹ ہے یا کوئی مان نہیں رہا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہے تو آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاکریں کہ اللہ پاک آپ کا وہ مسئلہ آپ کی وہ رکاوٹ دور فرما دے کہ اللہ پاک اچھی جگہ پر جہاں پر آگے نصیب اچھے ہوں آسانیاں ہو مشکلات نہ ہوں زندگی ہنسی خوشی بسر ہو تو آپ اللہ سے دعا کریں کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے انشاء اللہ اکیس دن میں ہی آپ اس کا نتیجہ دیکھیں گے بہت ہی آزمودہ وظیفہ ہے اکیس دن میں کوئی بھی مسئلہ ہوگا کوئی پریشانی ہوگی بندش ہوگی جادو ہوگا تو دور ہو جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں