ڈیلی کائنات ! نماز میں جس طرح مصیبتوں کا علاج ہے. اِسی طرح اِس میں بیماریوں کا بھی علاج ہے، خود طبیبوں کواِعتراف ہے کہ وضو کرنے والا شخص دماغی اَمراض میں بہت کم مبتلا ہوتا ہے، نمازی جنون اور تلی کی بیماریوں سے اکثر محفوظ رہتا ہے، نماز پڑھنے کے لیے دن میں کئی بار وُضو کرنے سے اعضا دُھلتے رہتے ہیں اور نمازی کپڑے بھی پاک صاف رکھتا ہے، اس لیے گندگیوں اور ناپاکیوں سے حفاظت رہتی ہے اور ظاہر ہے کہ گندگی بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔
مزید نماز کے فوائد جانیئے:۔ نَماز میں شِفا ہے حضرت ابو ہُریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار میں نماز پڑھ کرسرکارِ مدینہ ﷺ کے پاس بیٹھ گیا، آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تجھے پیٹ میں دَرد ہے؟ میں نے عر ض کی: جی ہاں ۔ فرمایا: قُمْ فَصَلِّ، فَاِنَّ فِی الصَّلَاۃِ شِفَآءً۔ یعنی ’’اُٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شِفا ہے۔‘‘ (3) بیماریوں سے شفا وغیرہ کے متعلق 21 نماز کے فوائد (4) نماز دل، معدہ اور آنتوں وغیرہ کے مرض میں شِفا دیتی ہے یہ دَرد و غم کا احساس بھلا دیتی یا کم کر دیتی ہے نماز میں بہترین ورزش ہے کہ اس کے قیام میں، رکوع اور سجدے وغیرہ کرنے سے بدن کے اکثر جوڑ(5) حرکت کرتے ہیں نزلہ زُکام کے مریض کیلئے طویل (یعنی لمبا) سجدہ نہایت مفید ہے سجدے سے بند ناک کھلتی ہے آنتوں میں جمع ہونے والے غیر ضروری مواد کو حرکت دے کرنکالنے میں سجدہ کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے.
نماز سے ذِہن صاف ہوتا اور غصّے کی آ-گ بجھ جاتی ہے نماز رزق لاتی ہے صحت کی حفاظت کرتی ہے اذیت(6) دور کر تی ہے بیماری بھگاتی ہے دل کی قوت بڑھاتی ہے فرحت(7)کا سامان بنتی ہے سستی دور کرتی شرحِ صدر کرتی یعنی سینہ کھولتی روح کو غذا فراہم کرتی ہے دل منور(8)کرتی چہرہ چمکاتی ہے برکت لاتی ہے خدائے رحمٰن سے قریب پہنچاتی اور شی-طان کو دُور بھگاتی ہے۔ (یہ نماز کے فوائد اُسی صورت میں حاصِل ہو سکتے ہیں جب نماز اطمینان سے دُرست طریقے پر ادا کی جائے
اپنی رائے کا اظہار کریں