ڈیلی کائنات! یاد رکھیئے بیٹا دینا یا بیٹی دینا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے جسے چاہے بیٹا دے جسے چاہے بیٹی دے جسے چاہے کچھ بھی نہ دے اس کیلئے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں اور جائز طریقہ اپنا سکتے ہیں ۔یاد رہے کہ بیٹے یا اولاد کی تمنا ہمیں ناجائزطریقوں کی طرف نہ لے جائے ۔ اللہ کے سوا کسی بھی کوئی طاقت نہیں کہ وہ کسی کو اولاد یا بیٹا دے اگر علاج کے علاوہ کسی سے اولاد یا بیٹے کی اُمید رکھی گئی ت
و یہ شرک میں داخل ہوگا اور شرک کا ارتکاب آپ کے ایمان کیلئے خطرناک ہے ۔ اس لیے عاملوں اور تعویز گنڈوں کے پیچھے پھرنے سے بہتر ہے کہ اللہ ہی سے اولاد نرینا کا سوال کیا جائے ۔ آج ہم ان بہنوں کے لیے یہ عمل بتانے جارہے ہیں جو خواہش رکھتی ہیں۔ کہ ہمارے ہاں بیٹا پیدا ہو۔ یہ عمل اکابرین کا بتایا ہوا عمل ہے جوکہ بہت ہی مجرب ہے ۔یہ عمل اللہ کے نام یا متین کا عمل ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس بہن کو یہ خواہش ہو کہ اس کے ہاں بیٹا جو بہن اُمید سے ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے خاوند سے بول کر یہ عمل کرائے وہ اپنے خاوند سے بولے کے وہ اپنی اُنگلی سے گول دائرہ بناتا رہے اور ساتھ میں یا متین پڑھتا جائے اور ستر بار اس نام کو پڑھتا رہے ۔ اس طرح ستر مرتبہ گول دائرہ بنے گا
اور ستر ہی بار اللہ کے اس نام کا ورد ہوگا ۔ اول آخر درود ابراہیمی بھی پڑھا جائے ۔ اور اپنی حاجت کیلئے دعا کی جائے ۔ اور یہ با ت کہ آپ اپنے خاوند کو یہ بات نہیں بتانا چاہتی ۔تو پھر آپ اس عمل کو کسی خاتون سے کروا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کپڑے کے اوپر ہی سے کیا جائے گا۔ اس عمل کوکم از کم اکیس اور زیادہ سے زیادہ اکتالیس دن تک کیا جائے انشاء اللہ اللہ اپنے فضل وکرم آپ کی مراد کو پورا فرمائے گا اور آپ کو بیٹے کی دولت سے نوازے گا۔شکریہ
اپنی رائے کا اظہار کریں