آنکھوں کی ہر قسم کی بیماری کا علاج ،مزید معلومات کیلئے اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں

آنکھوں

ڈیلی کائنات! آج جو نسخہ بتانے والے ہیں وہ آنکھوں کی بیماری کے متعلق ہے چھوٹی عمر کے بچے عام طور پر ان کی آنکھیں خراب ہوجاتی ہیں اور ان کو عینک لگ جاتی ہے ۔ آجکل ٹی وی ، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی آفتوں نے اور ہماری غذائی اجناس میں ملے زہریلے مواد میں ہماری آئندہ نسل کو بچپن ہی سے عینکیں پہنا دی ہیں۔ بچوں کو کمپیوٹر اور ٹی وی سے جتنا ممکن ہو دور کرنے کی کوشش کیا کریں۔

موبائل مسیجنگ وغیرہ اس سے بھی روکنے کی کوشش کریں۔ اس کی اٹھنے والی شعاعیں براہ راست آنکھوں کی بینائی پر حملہ کرتی ہیں اور بچوں کی نگاہ کمزو ر ہوجاتی ہیں۔ آج جو نسخہ آپ کو بتائیں گے وہ آنکھوں کی بیماری کے متعلق ہے ۔ آنکھوں کی بینائی کمزور پڑ گئی ہے ۔ میرے بتائے اس نسخے پر عمل کرلیں اللہ کے فضل واحسان سے کچھ ہی دنوں کے اندر آ پ کی عینک اُتر جائیگی ۔اپنی آنکھوں کو کمزور اور بیماری سے بچانے کیلئے ایک کام اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں گھر کے اندر خالص سرمہ منگوا کر رکھ لیں۔ سرمہ لگانا پیارے حبیبﷺ کی سنت ہے ۔ یہی ہماری آنکھوں کو برکات سے معمو ر کرنے کیلئے کافی ہے ۔ ایک لونگ ٹوپی دار جس میں دانہ بھی موجود ہو

وہ لیکر اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِیْهَا مِصْبَاحٌؕ-اَلْمِصْبَاحُ فِیْ زُجَاجَةٍؕ-اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّیٌّ یُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَیْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِیَّةٍ وَّ لَا غَرْبِیَّةٍۙ-یَّكَادُ زَیْتُهَا یُضِیْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌؕ-نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍؕ یَهْدِی اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ یَّشَآءُؕ۔ وَ یَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِؕ-وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌۙ۔اس کے ساتھ فکشفنا عنک غطاءَکَ فبصرُکَ الیوم حدید۔یہ پور ی آیت اکیس بار دم کرکے اس لونگ پر دم کرکے سرمہ دانی کے اندر رکھ لیں اور سرمہ دانی میں سے گھر کے سب لوگ سرمہ لگایا کریں ۔ایک مہینہ گزرنے کے بعد ایک اور لونگ لیکر یہ دونوں آیات پڑھ کر سرمہ دانی میں ڈال لیں اور پہلا لونگ نکال لیں ۔انشاء اللہ یہ عمل نہ صرف آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔بلکہ اگر گھر میں کسی کی بینائی کمزور ہوگئی ہو تو کچھ عرصے میں اس کی عینک بھی اُتروا دے گا۔پر یہ پابندی شرط ہے کہ روزانہ آپ نے سرمہ لگانا ہے اور اعتقاد بھی رکھنا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں