کیا عورت بغیر نکاح کےکسی مرد کے ساتھ رہ سکتی ہے؟

نکاح

ڈیلی کائنات! حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : میری امت میں دو فتنے ایک عور ت اور ایک دولت ۔ دولت کو کیوں فتنہ کہا اور عورت کو کیوں فتنہ کہا؟ دولت کو فتنہ اس لیے کہا کہ جیسے کوئی باپ اپنی جائیداد چھوڑ کر دنیا سے چلا جاتا ہے۔ تو بعد میں وہی اولاد اس کی جائیداد کو حصے بانٹنے کے چکر میں ایک دوسرے کو ق تل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ اور یہ فتنہ اتنا پھیل گیا ہے۔ کہ گھر کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

نہ وہ گھررہا۔ اور نہ گھر والے رہے۔ وہی بچے جو ایک پلیٹ میں کھانا کھاتے تھے باپ کے مرتے ہی آپس میں ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ۔ یہ صر ف کہانی یا ڈرامے میں نہیں ہوتے۔ یہ اپنی زندگی میں کئی ایسے حادثات دیکھے۔ عورت کو کیوں فتنہ کہا؟ کئی عورتیں ایسی ہیں۔ کہ جو اپنے پانچ چھ بچوں کو چھوڑ کر گھر سے چلی جاتی ہے۔ اور بعد میں بچے رلتے رہتے ہیں۔ لیکن اس عورت کو کوئی حیاء نہیں آتی۔ بے لگام ہوجاتی ہے۔ تو اس کو لگام ڈالنا ناممکن ہے۔ بہت سے ایسے کیس آئے ہیں۔ صدیوں سے عورتوں نے بڑی بڑی چالیں چلیں۔ کئی کئی حکومتیں تباہ کردیں۔ عورت بادشاہوں کی بادشاہی لوٹ لی۔ عورت کے پیچھے کئی کئی ق تل ہوئے۔ عورت کے پیچھے ناجانے کتنے گھر برباد ہو ئے ؟خیر یہ سب کچھ تو دنیا میں چلتارہتا ہے۔

ایک فتنہ کچھ عرصہ پہلےچلا۔ جس نے نعرہ لگایا “میرا جسم میرا مرضی “۔ تو اللہ تعالیٰ کہا میری دنیا میری مرضی۔ اللہ تعالیٰ نے سب کو نکاح پہنا دیا۔ وہ جنہوں نے کبھی نقاب نہیں پہنے انہوں نے بھی نقاب پہنے۔ اور اللہ نے کہا پھرو اب۔ سب نے نقاب ڈال دیا۔ لیکن اس کے باوجود کہ لاکھوں انسان مر گئے پھر بھی یہ دنیا نہیں سدھری۔ یہ لو گ نہیں سدھرے۔ ایک نیا فتنہ جنم لیا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں نکاح کو حلا ل کہا۔ کہ نکاح کرو۔ آپ حضوراکرم ﷺنے بھی نکاح کیا۔ کہ نکاح کرو۔ آپ نے فرمایا: جب لڑکی جوان ہوجائےتو اس کو نکاح کردو۔ اس کی شادی کردو۔ لیکن اس وقت جو ایسی عورتیں جس نے ایسا نعرہ لگایا کہ شاید میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سنا۔ پتہ نہیں ش یطان نے اعلان کیا اس کو۔ کہ بغیر نکاح کے رہو۔ اللہ تعالیٰ کے قانون کو بدلا۔ اللہ تعالیٰ کے رسول کے قانون کو بدلا۔ شریعت کو بدل دیا۔ ایسی عورت کی کیاسزاہونی چاہیے ؟

ایسی عورت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ اگرآپ مسلمان ہیں۔ آپ کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں۔ اللہ کی عبادت کرتے ہو۔ آخرت پریقین رکھتے ہو۔ یہ بھی یقین رکھتے ہو کہ قیامت کو حساب کتاب دینا ہے۔ پھر ایسی عورت کے بارے میں آپ کی کیارائے ہے؟ یہ اتنا بڑا فتنہ ہے۔ یہ دجالی فتنہ ہے۔ یہ اعلان جنگ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری اور آپ سب کی بیٹیوں کی حفاظت فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پا ک ہمیں اپنی حفظ وایمان میں رکھے۔ اور ایسی شیاطین عورتوں سے اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے۔ آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں