ڈیلی کائنات ! رزق ایک ایسی نعمت ہے جس کی تقسیم کا اختیار مالک کائنات نے اپنے پاس رکھا ہے کوئی شک نہیں کہ وہ ہر انسان کو پاک رزق عطا فرماتا ہے اور اس رزق میں اضافہ اور ترقی بھی عطافرماتا ہے مگر انسانوں کی فطرت یہ ہے کہ وہ یہ بھول جاتے ہیں
کہ رزق کا وعدہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے کر رکھا ہے لہٰذا وہ ہماری قسمت میں لکھا گیا دانہ پانی ہمیں ضرور عطافرماتا ہے مگر بہت سے لوگ توکل اور یقین کی کمی کا شکار ہو کر وقت سے پہلے اور ضرورت سے زیادہ طلب کرتے ہیں یا لالچ کا شکار ہوکر بعض اوقات ناجائز حرام طریقے کے استعمال سے اپنا حلال کا رز ق بھی کھو دیتے ہیں اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب ﷺ نے ہمیں رزق حلال کمانے کا طریقہ تجارت اور کاروبار کے مکمل اصول سکھائے ہیں ۔جب تک ہم اسلامی حدود کے مطابق ملازمت کاروبار اور تجارت کرتے ہیں تب
تک سب کچھ ٹھیک رہتا ہے لیکن جب ہم اسلامی حدود سے تجاوز کرکے احکام الٰہی کی خلاف ورزی کرکے رزق کمانا شروع ہوجاتے ہیں تو اس رزق سے برکت اٹھ جاتی ہے اور بے برکتی پیداہونا شروع ہوجاتی ہے اکثر یہ دیکھاگیا ہے کہ ہم رازق کو بھول جاتے ہیں اور روزی کے پیچھے لگ جاتے ہیں اگر ہم روزی کو چھوڑ کر اس رازق کے پیچھے لگ جائیں جو رزق عطا کرنے والا ہے جو پتھروں میں بھی موجود مخلوق کو رزق عطا کرتا ہے جو سمندروں میں دریاؤں میں بڑی سے بڑی مخلوق کو رزق عطا کرتا ہے تو پھر وہ اپنے بندوں
کو کیسے رزق عطا نہیں کرسکتا جن بندوں سے وہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے اگر ہم روزی کو چھوڑ کر رازق کے پیچھے لگ جائیں تو روزی خودبخود ہمارے پیچھے آنا شروع ہوجائے گی ۔آپ لوگ جانتے ہیں کہ رات دیر تک جاگتے رہنے اور صبح کو دیر سے بیدار ہونے کی خراب عادت اب ہماری طرز زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے اگر آپ یہ عمل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ایک چھوٹی سی شرط یہ ہے کہ آپ کو رات کو جلدی سونا ہوگا اور صبح جلدی اٹھنا ہوگا تا کہ آپ صبح اٹھ کر نماز ادا کریں اور پھر یہ عمل کریں
انشاء اللہ پھر آپ کو اس عمل سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا صبح جلدی اٹھنے اور رات کو جلدی سونے کی عادت دیر سے بڑھاپا لاتی ہے یہ بہت ہی اہم پوائنٹ ہے اس کو آپ ذہن میں بٹھا لیجئے کہ صبح جلد اٹھنے اور رات کو جلد سونے کی عادت دیر سے بڑھاپالاتی ہے جو لوگ چاہتے ہیں کہ وہ طویل عمر کے لئے جی سکیں اور ان کی زندگی لمبی ہو تو ان کو جلدی سونا ہوگا اور صبح جلدی اٹھنا ہوگا پھر آپ طویل مدت تک جوان نظر آسکتے ہیں پیارے نبی ﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ جس گھر کے دروازے رشتہ داروں کے لئے بند ہوجائیں اور جس
گھر میں رات دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کا رواج پیدا ہوجائے وہاں رزق کی تنگی اور بے برکتی کو کوئی نہیں روک سکتا پانچ نمازوں میں سب سے اہم نماز فجر کی ہے کیونکہ یہ عمل آپ نے صبح کے وقت کرنا ہے ۔اس عمل کو کرنے کے لئے سب سے پہلی بات صبح جلدی اٹھنا ہوگا اور اٹھ کر فجر کی نماز باجماعت ادا کرنی ہے اور جب نماز ادا کر کے فارغ ہوجائیں تو اگر آپ باہر سیر کے لئے جاتے ہیں تووہاں نکل جائیں نہیں تو مسجد میں بیٹھ کر ہی آپ ایک دو تسبیح تین تسبیح جتنا چاہیں اللہ الصمد پڑھ لیجئے اور پھر رو رو کر
گڑگڑا کر عاجزی و انکساری سے اللہ پاک سے دعا کیجئے انشاء اللہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی ۔وضو کادھیان رکھنا ہے اللہ الصمد کا ورد کرتے رہئے اور اس کے بعد دل ہی دل میں یہ خیال کیجئےکہ اللہ پاک آپ کے رزق میں برکت عطا فرما دے آپ کی بے روزگاری کو ختم کر دے اور آپ کے پاس دولت آنا شروع ہوجائے تو انشاء اللہ اللہ پاک اپنے بندے کی نیتوں کو جانتے ہوئے اس پر اپنا خاص فضل و کرم عطافرمائے گااور اس عمل کی برکت سے اسے اتنا رزق اور دولت عطا فرمائے گا کہ اس شخص کی پریشانی ختم ہوجائے گی۔یہ بہت ہی
پیارا عمل ہے اس کو آپ صبح کے وقت لازمی کیجئے انشاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں