ڈیلی کائنات ! پاکستان میں پایا جانیوالا مورنگا یعنی سوہانجنا واحد ایسا کرشماتی پودا ہے جو سرکے بالوں سے لیکر پاؤں کے ناخنوں تک تقریباً 300بیماریوں کا علاج ہے ۔ اس میں آئرن وٹامن اے ، کیلشیم ، میگنیشیم ، وٹامن سی ، وٹامن بی کمپلیکس اور دیگر بیشمار نیوٹرنٹس
کسی بھی دوسرے سپلیمنٹ سے پچا س سے ساٹھ گُن زیادہ موجود ہوتے ہیں۔اسی لیے یہ پودا جوڑوں کے درد ہڈیوں کی کمزوری ، بڑھتی ہوئی شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کا بہترین علاج ہے اس کے علاوہ خ و ن کی کمی کولیسٹرول ، دل کے امراض ، جلد کی پریشانیاں بالوں کا گرنا اور یادداشت کو بڑھانے کا زبردست علاج ہے ۔ جبکہ ایسی خواتین جن کا دودھ نہیں اترتا ان کیلئے بھی بے حد مفید ہے ۔جن بچوں کا قد نہیں بڑھتا ۔ ہڈیاں کمزور ہیں ان کیلئے بھی یہ پودا کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اس لیے اس پودے کو ڈاکٹر پودہ کہا جاتا ہے ۔ پاکستان
میں سوہانجنے کی سب سے اعلیٰ کوالٹی اولیفرا کاشت کی جاتی ہے ۔ جبکہ انڈیا ، سری لنکا اور چائنا میں بھی اس پودے کا کاشت کیا جاتا ہے ۔ پوری دنیا میں اس پودے کی ملین ڈالر میں تجارت کی جاتی ہے ۔ لیکن افسوس کہ پاکستان اس دور میں بہت پیچھے ہے ۔ سوہانجنے کے پتوں کو سائے میں خشک کرلیں جب پتے اچھی طرح خشک ہوجائیں تو ان کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔تین سے چار گرام سفوف صبح خالی پیٹ اور عصر کے وقت پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ شوگر ،کولیسٹرول اور جگر کی چربی کا بہترین علاج ہے ۔ لیکن اگر خشک
پتوں کو ایک کپ پانی میں اُبال کر قہوے کے طور پر استعمال کریں اس میں ایک چمچ شہد ملا لیا جائے تو جوڑوں کے درد کمر کی تکلیف ، ہائی بلڈپریشر اور خواتین کے ہارمونل بگاڑ کا زبردست علاج ہے ۔اس کے علاوہ آپ سوہانجنے کا پاؤڈر دہی میں ملا کر صبح خالی پیٹ استعمال کریں معدے کے امراض ،جلدی مسائل ، چہرے پر پمپلز ، چھائیاں وغیرہ ختم ہوجائیں گی ۔ پتوں کے پاؤڈر میں شہد ملا کر چہرے پر لیپ کرلیں جب لیپ خشک ہوجائے تو تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں ۔آپ کی جلد صاف شفاف ہوجائیگی ۔موٹاپے کیلئے بھی سوہانجنے
کے پتے مفید ہیں۔دس سے بارہ عدد پتوں کو ایک کپ پانی میں پکا لیں۔ جب قہوہ تیار ہوجائے تو اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک چمچ لیموں ملا کر صبح خالی پیٹ استعمال کریں ۔ فالتو چربی اور وزن چند دن میں کم ہوجائیگا ۔ یہ قہوہ جسم سے کولیسٹرول کو کم کرکے دل کو مضبوط اور صحت مند بھی رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ سوہانجنے کے پتوں کو آپ سلاد کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ سوہانجنے کے پتو ں کی چٹنی بنا کر استعما ل کرنے سے پیٹ کے امراض میں آرام ملتا ہے ۔ جبکہ جسم کی سوجن کم کرنے کیلئے یہ بے حد مفید
ہیں۔ اس کے علاوہ خ و ن کی کمی ،ہڈیوں کی کمزوری ، قد کانا بڑھنا ، خواتین کے دودھ کا کم آنا ، بھوک نہ لگنے جیسے تمام مسائل انشاءاللہ ٹھیک ہوجائیں گے ۔ کمزور جسم کو طاقت دینے اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے دن میں پانچ گرام سوہانجنے کا پاؤڈر ایک چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پانی یا دودھ کیساتھ خالی پیٹ استعمال کرنے سے آپ کو ناقابل یقین فائدہ ہوگا ۔ سوہانجنے کی پھلیوں کو اچار اور سالن بنا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے بیج سے تیل نکالا جاتا ہے جو کاسمیٹکس میں استعمال ہوتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں