پاکستان ٹپس ! کچھ خواتین رنگت کو نکھارنے کے لئے بلیچ کا سہارا لینا تو چاہتی ہیں لیکن کیمیکلز کے مضر اثرات س گھبراتی بھی ہیں کیونکہ کیمیکل سے بنی بلیچ جِلد کو جلا کر وقتی طور پر اجلا کرتی ہے اور جلد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتی ہے۔ لیکن ہم آپ کو کچھ ایسے قدرتی ماسک کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی رنگت تو نکھاریں گے ہی ساتھ ہی جِلد کی حفاظت بھی کریں گے اور سب سے اچھی بات ان ماسک میں استعمال ہونے والی چیزیں لینے کے لئے آپ کو کسی بڑے اسٹور نہیں جانا پڑے گا
بلکہ یہ چیزیں تو آپ کو آپ کے کچن سے ہی مل جائیں گی۔ صرف دہی کو بھی پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر ماسک کی طرح لگایا جاسکتا ہے یا پھر تھوڑا سا چنے کا آٹا یا جو کا دلیہ ملا کر ہموار پیسٹ بنائیں اور کچھ دیر لگانے کے بعد اسکرب کی طرح ہلکے ہاتھوں سے مل کر صاف کریں۔ بیسن کا ماسک حیرت انگیز طور پر جلد کو نہ صرف نکھارتا ہے بلکہ صاف بھی کرتا ہے۔ بیسن کو چہرے کے علاوہ پورے جسم پر ماسک اور اسکرب کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیسن کو کسی بھی حصے پر لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ سنگترے اور اس کا چھلکا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ سنگترے کے چھلکے کو باریک پیس لیں اور دہی کے ساتھ ملا کر ہموار سا ماسک بنالیں۔ چہرے پر لگا کر ٢٠منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ اس کے علاوہ اگر سنگترے کا رس موجود ہے تو تھوڑے سے رس میں چٹکی بھر ہلدی ملائیں اور ماسک کی طرح ٢٠ منٹ تک چہرے پر لگائیں اور بعد میں چہرہ دھولیں۔
یہ ماسک آپ کے بجھے بجھے چہرے میں ایک روشن نکھار پیدا کردے گا۔ ہلدی جلد سے داغ دھبے ختم کرنے اور رنگت کو صاف کرنے کے لئے ایجنٹ کا کام کرتی ہے۔ ہلدی کو نارنجی کے رس، ٹماٹر کے رس یا دہی اور شہد کے ساتھ چٹکی بھر ہی ملا کر استعمال کریں۔ کیونکہ اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے چہرے پر پیلے نشان پڑ سکتے ہیں۔ کھیرا یا ککڑی کو باریک گرائینڈ کرکے ماسک کی طرح لگائیں یہ نہ صرف جلد کو سکون فراہم کرے گا بلکہ خوش کی گردش بہتر کرے گا جس سے رنگ صاف ہوگا اور کولاجن بھی پیدا کرے گا کس سے چہرے پر موجود جھریوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں