پاکستان نیوز ! اچھی صحت اور صحت مند طرزِ زندگی کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی روزانہ کی غذا میں پروٹین کا اضافہ کریں، کیونکہ اچھی صحت اور فٹنس کے لئے پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔ اکثر لوگ پروٹین حاصل کرنے کے لئے فوڈ سپلمنٹ استعمال کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا ضروری نہیں کیونکہ ہمارے گھروں میں موجود چند چیزیں ایسی ہیں جن میں وافر مقدار میں پروٹین موجود ہوتا ہے،
وہ کون سی ایسی غذائیں ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔ گھر میں موجود پروٹین حاصل کرنے والی عام غذائیں • دالیں دالیں کچن میں موجود ڈبو میں بند رکھنے کے لئے نہیں ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی دال کا ایک کپ ہمیں 18 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے اور اس سے ہمارے جسم میں 60 فیصد پروٹین کی کمی پوری ہو جاتی ہے، مہنگے پروٹین سپلمنٹ کے بجائے دالوں کو اپنی روزانہ کی غذا کا حصہ بنا لیں باآسانی پروٹین حاصل کرنے کا ہدف پورا ہو جائے گا۔ • مٹر مٹر ایک ایسی سبزی ہے جو قدرتی طور پر گلوٹن فری ہوتی ہے، اگر آپ مٹر کو ایک پروٹین والی غذا کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اسے سالن کے ساتھ نہیں بلکہ سادے یا چاول کے ساتھ کھائیں، یا پھر آپ چاہیں تو مٹر کے کباب بنا کر اس کا برگر بنا کر بھی کھا سکتے ہیں،
ایک کپ مٹر ہمیں 25 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے، مٹر مزیدار بھی ہوتے ہیں اور با آسانی پروٹین حاصل کرنے کی سستی غذا ہے۔ • سخت اُبلے ہوئے انڈے آپ شاید یہ بات نہیں جانتے کہ ایک سخت یعنی دیر تک اُبلا ہوا انڈا ہمیں پورے پورے 66 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے، یہ پروٹین حاصل کرنے کا سستا اور نہایت آسان طریقہ ہے روزانہ اگر آپ ایک یا دو انڈے کھا لیں تو یہ دن بھر کی پروٹین کی مقدار حاصل کرنے کے لئے کافی ہے، انڈے میں کئی ایسے دیگر غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہیں اس لئے صحت کے ماہرین بھی ہمیں روزانہ انڈا کھانے کا مشورہ لازمی دیتے ہیں۔ • ظاہر ہے کہ کوئی شخص روزانہ دالیں استعمال نہیں کر سکتا، لیکن پروٹین بھی حاصل کرنا ہے، تو پھر اس کے متبادل اور ذائقے میں مختلف چیز کے طور پر آپ پھلیاں بھی کھا سکتے ہیں،
لال لوبیا، سفید لوبیا اور ہری پھلیاں یہ تمام ہی پروٹین فراہم کرنے والی غذائیں ہیں، اگر آپ انہیں کھانے میں استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس کی سلاد بنا کر کھانے کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں، بس ٹماٹر، پیاز کھیرے اور سلاد پتے کے ساتھ کچھ پھلیاں بھی سلاد میں شامل کر لیں۔ • دہی دہی ہمارے کھانوں میں اس قدر شامل کیا جاتا ہے کہ روزانہ گھر میں دہی موجود ہونا لازمی ہے، کیونکہ خواتین کو دہی والے کھانے بنانے میں آسانی ہوتی ہے، دہی کھانوں میں تو شامل کریں ساتھ ہی دہی سادی بھیی روزانہ ضرور کھائیں یہ ہمیں وافر مقدار میں پروٹین فراہم کرتی ہے، یہ وہ تمام چیزیں تھیں جو آسانی سے گھر میں مل جاتی ہیں بس ہم ہی ان کو اپنے استعمال میں لا کر پروٹین کی کمی کو با آسانی پورا کر سکتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں