پاکستان ٹپس ! کشمش اور دودھ کو ایک ساتھ استعمال کیا جا ئے تو ان کے فوائد میں کئی گنا اضافہ ہو جا تا ہے چنانچہ آج ہم آپ کو دودھ اور کشمش کے ایک ساتھ استعمال کرنے کے صحیح طریقہ کے بارے میں اور اس سے حاصل ہونے والے صحت کے فوائد کے بارے میں بتانے والے ہیں۔ لہٰذا ہماری ساری باتوں کو سنیے گا۔ اس کے لیے آپ نے ایک گلاس دودھ میں دو چمچ صاف ستھری عمدہ قسم کی کشمش بھگو کر رکھ دینی ہے اور صبح نہار منہ آپ نے اسے کھا لینا ہے اور دودھ بھی پی لینا ہے
کچھ دن متواتر اس کا استعمال کرنے سے انشاء اللہ آپ کے بدن میں کسی بھی طرح کی کمزوری باقی نہیں رہے گی گردن کے پٹھوں میں کندھوں میں یا کمر میں درد رہتا ہے۔ تو اس کے استعمال سے مکمل طور پر دور ہو جا ئے گا کیلشیم کی کمی کے باعث اگر ہڈیاں کمزور ہیں یا ہڈیوں کی نشو ونما ٹھیک سے نہیں ہو رہی تو اس کے استعما ل سے ہڈیوں کی نشو و نما میں بہتری آتی ہے قد کو قدرتی طور پر بڑھا یا جا سکتا ہے اگر عام جسمانی کمزوری کا سامنا ہے بلڈ پر یشر اکثر لو رہتا ہے چکر آ تے ہیں دن بھر سستی کا ہلی اور کم ہمتی محسوس ہو تی ہے اور بنا کام کاج کیے بدن میں تھکان کا احساس رہتا ہے تو ا یسی صورت میں بھی اس کا استعمال کر نا بہت فائدہ مند ثابت ہو تا ہے اس کے علاوہ یہ قوت ِ مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہتھیار ہے۔ ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھالینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رات کو پانی میں بھگو دن کا آغاز کشمش کھا کر اور پانی پینے کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں۔اس کے فوائد درج ذیل ہیں مگر اس سے پہلے جان لیں کہ کیا ذیابیطس کے مریض کشمش سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟ذیابیطس کے مریضوں کو اپنا بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کی غذا ایسی ہونی چاہئے جو اس لیول کو کنٹرول میں رکھ سکے۔ تو ایسے مریضوں کے لیے 15 گرام کاربوہائیڈریٹ کسی پھل کے ذریعے جسم کا حصہ بننا نقصان دہ نہیں، آسان الفاظ میں ذیابیطس کے شکار افراد کشمش کھاسکتے ہیں
مگر محدود مقدار میں یا اعتدال میں رہ کر۔کشمش قدرتی شکر سے بھرپور ہوتی ہے اور چینی کی طلب کی روک تھام کرتی ہے، مگر اعتدال میں رہ کر کھانا ہی بہتر ہوتا ہے جس سے بلڈشوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ کھانے کی اشتہا کو قابو کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔ تو ہمیں کشمش کا استعمال اپنی زندگیوں میں کر نا چاہیے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں