پاکستان نیوز! قبض اور بواسیر کا نباتاتی علاج بواسیر اور قبض دو ایسی بیماریاں ہیں جو ایک دوسرے کی وجہ بنتی ہیں۔ قبض کے اصل معنی پکڑ اور گرفت کے ہیں۔ بواسیر مقعد کے اندر بننے والے مسوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ قبض کو قبض اس لئے کہتے ہیں کہ براز کو آنتیں اپنی گرفت میں لیے رکھتی ہیں۔ اگراجابت وقت مقرر پر نہ آئے یعنی کبھی تیسرے روز آیا کرے یا اوقات تبدیل نہ ہوں
لیکن مقدار میں کم آئے یااجابت با فراغت نہ ہو تو ان دونوں صورتوں کو قبض ہی کہتے ہیں۔قبض کی دو صورتیں ہیں(اقسام)عارضی قبض (جو کسی اتفاقی وجہ سے ہوتاہے)دائمی قبض (جو ہمیشہ رہتی ہے، اس کا سبب دیرینہ ہوتا ہے)قبض کے اسباب تیز مرچ، مسالہ جات کی زیادتی، میدہ، بیسن کی اشیاء، سموسے، نان، آلو، ٹھنڈے یخ مشروبات، چائے کا زیادہ استعمال، تمباکو نوشی، دماغی محنت کی زیادتی، نشہ آور اشیاء کا استعمال دودھ اور گھی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے انتڑیاں خشک ہو کر قبض کاباعث بنتی ہیں۔دردِ سر، نظر کی کمزوری، دل کی گھبراہٹ، بے چینی، بھوک کی کمی، پنڈلیوں میں خفیف سا درد، زبان کا میلا ہونا۔ قبض سے جگر متاثر ہوتا ہے۔ جسم کی رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے
اور بواسیر جیسے امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس لئے قبض “ام الامراض” یعنی بیماریوں کی ماں کہلاتا ہے۔عارضی قبض ہو تو خودبخود دور ہو جاتا ہے یا معمولی قبض کشا دوا سے رفع ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں ممکن حد تک تدبیر سے کام لیں اور دوا سے پرہیز کریں بلکہ صبح و شام سیر کریں، یہ قبض کا قدرتی علاج ہے۔ صبح خالی پیٹ تازہ پانی پینا قبض کا بہتر علاج ہے لیکن روزانہ عادت ڈالنا معدے کے لیے مضر ہے۔دائمی قبض کا علاج ضرور کرناچاہیے کیونکہ یہ دوسرے امراض پیدا کرتا ہے۔ اس مرض میں تیز ملینات کا استعمال مناسب نہیں ہوتا ہے۔ اس مرض کا علاج غذا سے کرنا زیادہ مناسب ہے۔ مثلاًروغن بادام، مکھن، گھی، دودھ، ترکاریاں ور موٹے آٹے کی روٹی وغیرہ۔ سبزی سب سے زیادہ استعمال کرنی چاہیے،
مثلاًخرفہ کا ساگ، سرسوں کا ساگ، چولائی کا ساگ، پالک،میتھی، چقندر، شلجم، گاجر، ہرے چنے، ٹینڈے، کدو استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ پھلوں میں خربوزہ، آم، پپیتہ، آلو بخارا، امرود، انگور، انجیر خشک، منقہ، کشمش، تربوز، ناشپاتی، خوبانی اور آڑو۔رفع قبض کے لیے اگر ادویہ سے مدد لینے کی ضرورت ہو تو معجون اطریفل زمانی، حب بنفشہ، اسپغول کا چھلکا، روغن بادام، انجیر، گلقند، مربہ ہرڑ وغیرہ۔ جو خواتین امید سے ہوں تو انہیں زیادہ قبض کشا ادویات استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ ان کے لیے پرہیز بہتر رہتا ہے یا سبزیاں پھل استعمال کریں۔ روغن بادام، شیریں، اسپغول کا چھلکا دودھ میں ملا کر استعمال کریں۔ طب نبویﷺ کے لحاظ سے سنائے مکی، شہد، روغن زیتون اور انجیر خشک وغیرہ
شدید قبض کی صورت میں مفید ہیں۔ بواسیر عہد حاضر کی ایک عام بیماری ہے۔ عموماً ایسے لوگ جنہیں زیادہ دیر تک بیٹھنا پڑے یا عضلات اور بافتوں کے اندر اور باہر بے حد تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس مرض میں کبھی مقعد کی اندرونی اور کبھی بیرونی وریدوں میں سوزش کے باعث خون بہنے لگتا ہے۔ بعض اوقات اندرونی دوریدیں سوجن کے باعث پھٹ جاتی ہیں ۔اس صورتحال میں خونی بواسیر پیدا ہوجاتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں