پاکستان نیوز ! صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ پانی پینے کے حوالے سے قدیم و جدید تحقیقات موجود ہیں جن کے مطابق نہار منہ پانی پیا جائے تو اس سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔بہت سے مسلمان اسکے برعکس صبح خالی پیٹ پانی پینا جائز نہیں سمجھتے کیونکہ ان کے مطابق اللہ کے رسول ﷺ نے نہار منہ پانی پیان صحت کے لئے نقصان دہ بتایا ہے ۔
اس حدیث مبارکہ میں نہار منہ پانی پینے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ اس سے جسمانی قوت میں کمی واقعی ہوجاتی ہے۔ممتاز عالم دین شبیر احمد قادری کا اس حدیث کے حوالہ سے کہنا ہے کہ جس حدیث میں نہار منہ پانی پینے سے جسمانی طاقت کم ہونے کا ذکر کیا گیا ہے، اس حدیث کی اپنی حیثیت بھی محدثین کے ہاں محلِ نظر ہے۔ یہ حدیث طبرانیؒ نے بیان کی ہے کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا’’ جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہو گئی‘‘ اس روایت کی سند میں زید بن اسلمؓ اور ان کا بیٹا عبد الرحمنؓ دونوں ہی بہت کمزور راوی بیان کئے جاتے ہیں۔
جن کی طرف، امام طبرانی ؒ نے روایت کے بعد خود بھی اشارہ کیا ہے۔ اگر حدیث پر اعتماد کر بھی لیا جائے تو اس میں نہار منہ پانی پینے کی ممانعت کا حکم نہیں ہے، ایک تبصرہ ہے۔ نہار منہ پانی پینے والا گنہگار نہیں ہوتا
اپنی رائے کا اظہار کریں