پاکستان ٹپس! دودھ میں چھوہارے اُبال کر کھانے سے یہ بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں چھوہارا ایک خشک میوا ہے ۔کھجور کو سکھا کر چھوہارا بنا یا جاتا ہے ۔ چھوہارا کھانے سے ہمارے جسم کو بہت سارے فوائد ملتے ہیں اس میں وٹامنز ، کیلشیم اور زنک بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے چھوہارا کھانے میں بہت مزیدار ہوتا ہے لگاتار سات دن تک چھوہارا کھانے سے آپ کو فائدے دکھنے لگ جائیں گے ۔
آپ کا جسم طاقتور ہوجائیگا چھوہارے کے الگ الگ استعمال سے آپ کو کئی طرح کے فائدے ملتے ہیں ۔دانتوں اور ہڈیوں کیلئے دودھ اور چھوہارے میں کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے اسے روزانہ استعمال کرنے سے دانتوں اور ہڈیوں کی بہت ساری پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ آواز صاف کرنے میں اگر آپ کی آواز میں بھاری پن یا آواز صاف نہیں نکلتی تو دودھ میں چھوہارے اُبال کر اس دودھ کو ٹھنڈا کرکے پئیں دودھ کو پینے کے بعد ایک گھنٹہ تک پانی نہ پئیں ۔ اس سے آواز صاف ہوتی ہے ۔ لقوہ کے مریضوں کو روزانہ دودھ میں چھوہارے اُبال کر صبح وشام استعمال کرنے چاہئیں اس سے انہیں بہت زیادہ فائدہ ملے گا ۔ اگر آپ دبلے پتے اور کمزور ہیں تو روزانہ اس کا استعمال ضرور کریں
اس کا استعمال صبح دوپہر اور رات کو کرسکتے ہیں کھانا آپ کو وقت پر ہی کھانا چاہیے ۔ ا س سے آپکے جسم سے کمزوری دور ہرکر جسم طاقتور ہوجائیگا ۔ روزانہ صبح وشام تین چھوارے دودھ میں اُبال کر کھانے سے بواسیر کی پریشانی آہستہ آہستہ ختم ہوجاتی ہے ۔ چھوارے کا استعمال قبض کی بیماری کے علاج میں بھی کیا جاسکتا ہے ۔ چھوارے کا استعمال قبض سے چھٹکارہ دلاتا ہے ۔ دو چھوارے صبح اور دو چھوارے شام کو اچھی طرح چبا کر کھائیں اور اوپر سے نیم گرم پانی پی لیں ایسا کرنے سے قبض بہت جلد دور ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ کے جسم میں کمزوری ہوگئی ہو تو اس میں بھی چھوہارہ آپ کی مدد کرسکتا ہے اس کیلئے آپ کو آدھا لیٹر دودھ میں پانچ چھوہارےڈال کر اتنا اُبالنا ہےکہ دودھ آدھا رہ جائے
پھر مصری ڈال کر پی لیں اس کا لگاتار استعمال کرنے سے کمزوری دور ہوجاتی ہے ۔ جن لوگوں کو پیشاب کی پریشانی رہتی ہے ان کیلئے چھوہارہ بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ آپ کو دو چھوہارے روزانہ ایسے ہی کھالینے ہیں اس سے آپ کو پیشاب سے جڑی بیماریوں میں کافی فائدہ ملے گا۔ صبح وشام چھوارے کھانے سے دمہ کی بیماری سے نجات مل جاتی ہے ۔ روزانہ کھانے سےجسم میں خون کی کمی دور ہوجاتی ہے ۔ اگر آپ کے جسم میں خون کی کمی ہے تو چھوہارے ضرور کھائیں۔ چھوہارے میں کیلشیم اچھی خاصی مقدار میں پائی جاتی ہے ۔ اس کو اچھے طریقے سے کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ہڈیوں کی کمزوری دور ہوجاتی ہے چھوہارے میں سے گھٹلی نکال کر دن میں آٹھ سے دس بار چوسیں یہ شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں