پاکستان ٹپس ! خواتین کے لئے دورانِ حمل ہر لمحہ بہت زیادہ خاص اور بہت زیادہ معنی رکھتا ہے، کیونکہ اس دوران ان پر اپنے ساتھ ساتھ آنے والے بچے کی ذمہ داری بھی ہو جاتی ہے کہ کیسے اس ننھی جان کو بھی محفوٖظ رکھا جاسکے اور اپنی صحت کی حفاظت بھی کی جاسکے۔ لیکن گزرتے وقت کے ساتھ جیسے ایک عام انسان حرکت کرتا ہے بالکل اسی طرح ننھے بچے یا پیدائش سے قبل جنم لیتے ہوئے بچے بھی حرکات کرتے ہیں
جن کی مستقل پوزیشن کو ماں کے پیٹ میں پتہ لگانے کے طریقے ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ جانیئے تاکہ آپ بھی خود اپنے بچے کی پوزیشن کا اندازہ لگا سکیں۔ ٭ اگر حاملہ خاتون کو اپنی سیدھی پسلیوں کی طرف وزن زیادہ محسوس ہو رہا ہے تو ڈاکٹری اطلاعات کے مطابق آپ کے بچے کا سر پسلیوں کی جانب ہے۔ سینے کے نیچے بالکل درمیان میں پیٹ کی جانب وزن لگ رہا ہے تو بچے کا سر بالکل درمیان میں ہے اور اس کی پوزیشن بالکل درست ہے۔ ٭ پیٹ کے نچلے حصے کی جانب زیادہ وزن محسوس کرتی ہیں تو بچے کا سر نیچے اور ٹانگیں اوپر ہیں، اور اگر بچہ 9 ماہ اسی پوزیشن میں رہا تو وہ الٹا پیدا ہوگا
جس کی وجہ سے ماؤں کا آپریشن کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ٭ اگر خاتون کو اپنی بائیں پسلیوں کی طرف وزن زیادہ محسوس ہو رہا ہے تو بچے کا سر بائیں ہاتھ کی جانب سے اور پیر دائیں جانب ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں