پاکستان ٹپس ! آڑو بہت فائدہ مند ،فرحت بخش اور لذیز پھل ہے ۔آڑو کیلشئیم،پوٹاشیم،میگنیشیم،آئرن، میگنیز،زنک،اور کاپر کے خزانے سے لبریز ہے اسمیں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور کیلوریز کم ہوتی ہیں اسکے ساتھ ساتھ یہ غذائی ریشہ کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔اینٹی اوبیسیٹی اور انٹی انفلیمنٹری خاصیت سے بھرپور اور برے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔طرزِزندگی سے متعلق تمام مسائل جیسے موٹاپا، ذیابیطس،آنکھوں کی کمزوری
اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتاہے ۔آڑو کو ہمیشہ چھلکے کے ساتھ کھائیں آڑو آپکی مجموعی صحت کے لئے بے پناہ مفید ہے ذیل میں آڑو کے کچھ فوائد موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان فوائد کو جان کر یقیناًآپ آڑو اپنی غذا میں ضرورشامل کریں گے۔ ۱۔وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر کے ان زرات کی تشکیل کو روکتاہے جو کینسر کا سبب بنتے ہیں اعلیٰ فائبر پر مشتمل ہونے کے باعث بڑی آنت کے کینسر سے بچاتاہے۔ ۲۔وہ تمام پھل جو اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی پر مشتمل ہوں اور آپ انھیں انکی قدرتی حالت میں کھائیں تو یہ پھل جھریاں کم کرکے مجموعی طورپر جلد کی ساخت کو بہتر بنانے اور سورج اور آلودگی کے باعث ہونے والے جلد کے نقصانات
سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وٹامن سی کولیجن کی پیداوار میں مدد فراہم کرتاہے جو آپکی جلد کے نظام میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ ۳۔ٹیکساس اے اور ایم کی جانب سے ایک اور مطالعہ کے مطابق آڑو اور آلو بخارا کا ایکسٹریکٹ چھاتی کے کینسر کے خلیات کی سب سے جارحانہ اقسام کا خاتمہ کرنے میں موثر ہیں اور اس عمل سے عام صحت مند خلیوں کو نقصان بھی نہیں پہنچتاہے۔ ۴۔ایک درمیانہ آڑو دو گرام فائبر مہیا کرتاہے۔ تحقیق کے مطابق ٹائپ ایک ذیابیطس میں اعلیٰ غذائی ریشہ کے باعث خون میں شوگر کی سطح کم ہوتی ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس میں بلڈ شوگر میں لیپڈزاور انسولین کی سطح میں بہتری آتی ہے۔ ۵۔آڑو میں موجود فائبر،پوٹاشیم، وٹامن سی ، اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو دل کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پوٹاشیم کی مقدار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سوڈیم کی مقدار میں کمی جیسی اہم غذائی تبدیلی کسی بھی شخص میں دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرسکتی ہے۔
۶۔مطالعہ سے ثابت ہوا ہے کہ جو افراد ایک دن میں ۴۰۶۹ ملی گرام پوٹاشیم لیتے ہیں تو انمیں ۴۹ فیصد دل کے مرض کے باعث موت کا خطرہ کم ہوتاہے ان لوگوں کے مقابلے میں جو ایک دن میں ۱۰۰۰ ملی گرام پوٹاشیم لیتے ہیں۔ ۷۔دن میں تقریباً دو سے تین آڑو کھانے سے آنکھوں کی صحت میں اچھی پیش رفت ہوتی ہے اور عمر بڑھنے کی وجہ سے ہونے والے میکیولر ڈیجینیریشن کے خطرے کو کم کرتاہے۔ ۸۔صحت مند جلد ،بالوں، توانائی میں اضافہ اور وزن کم کرنے میں مفید ہے ۔ ۹۔بیماری کے باعث ہونے والے موت کے خطرات کو کم کرتاہے۔ ۱۰۔معدہ اورجگر کے لئے بے حد مفید ہے۔ ۱۱۔آڑو کی گھٹلی کا روغن بواسیر،
کان کے درد اور بہرے پن کے لئے مفید ہے۔ ۱۲۔ آڑو کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔ ۱۳۔آڑو کے پھول دوماشہ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے چند دنوں میں بند حیض جاری ہوجاتاہے۔ ۱۴۔گرمی کے باعث بھوک نہ لگنے میں بہترین پھل ہے۔اور پیاس کی شدت کو کم کرتاہے۔ ۱۵۔گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے سے مریض کی طبیعت کو فرحت پہنچتی ہے۔ ۱۶۔آڑو کے بیج میں موجود مغز کو ہرے دھنیے کے ساتھ پیس کر لگانے سے پھنسیاں دو ر ہوجاتی ہیں۔ ۱۷۔جنھیں زیادہ گرمی لگتی ہے ان لوگوں کے لئے آڑو بہترین پھل ہے۔ ۱۸۔معدہ کو طاقت دیتاہے اور قبض دور کرتاہے۔ ۱۹۔منہ کی بو ختم کرتاہے۔اور اسکے مغز کا تیل بالوں کی زیبائش کیلئے مفید ہے۔ ۲۰۔طبِ یونانی میں آڑو کے پھول کھانسی دور کرنے میں مفیدسمجھے جاتے ہیں۔ بشکریہ: ایچ ٹی وی
اپنی رائے کا اظہار کریں