رات کو سونے سے قبل دودھ پینا بےحد ضروری ہے، اس سے نیند بھی بہتر آتی ہے اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ پیا جائے تو یہ بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہلدی کا شمار ان مصالحوں میں کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے بےحد فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں اور اگر دودھ کی بات کی جائے تو کیلشیم کی کمی میں دودھ پینے کا مشورہ سب سے پہلے دیا جاتا ہے۔آپ نے اکثر لوگوں کو ہلدی دودھ ایک ساتھ ملا کر پیتا دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ
اس کے بےحد فوائد بھی ہیں جس کے باعث آپ کو بھی ان دونوں کو ملا کر ضرور پینا چاہیے۔ ہلدی دودھ کو انرجی ڈرنک مانا جاتا ہے، اور چوٹ لگنے پر یہ وہ نسخہ ہے جس کا استعمال ہماری دادی اور نانی سالوں سے گھروں میں کرتی آرہی ہیں۔ہلدی دودھ کے یہ چند خاص فوائد آپ بھی یہاں پڑھ لیں: رات کو سونے سے قبل دودھ پینا بےحد ضروری ہے، اس سے نیند بھی بہتر آتی ہے، اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ پیا جائے تو یہ بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہلدی دودھ پینے سے کوئی بھی زخم جلدی بھر سکتا ہے، زیادہ تر لوگ کسی چوٹ لگنے، آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لیے ہلدی دودھ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ہلدی اینٹی سیپٹک، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی الرجی جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔
ہلدی دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل سکتی ہے۔ اس کے استعمال سے الرجیز، یا جلد کے انفیکشن کی روک تھام بھی کی جاسکتی ہے۔تو آج ہی اپنے دودھ کے ایک گلاس میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے اسے پینا شروع کریں دودھ اور ہلدی اپنی اپنی جگہ بے شمار طبی فوائد کی حامل اشیاءہیں تاہم اب ماہرین نے انہیں ملا کر پینے کے ایسے حیران کن فوائد بتا دیئے ہیں کہ ہر کوئی اس آمیزے کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین نے ان کا پہلا فائدہ یہ بتایا ہے کہ ”دودھ اور ہلدی کا آمیزہ اینٹی بیکٹیرئیل ہوتا ہے، جو بیکٹیرئیل انفیکشنز اور وائرل انفیکشنز سے نجات دلاتا ہے۔یہ دمہ اور خوراک کی نالی کی سوزش کی سوزش سے بھی محفوظ رکھتا ہےاور جسم کو اتنی حدت پہنچاتا ہے کہ آدمی پھیپھڑوں کے انجماد کا بھی شکار نہیں ہوتا۔دودھ اور ہلدی کا آمیزہ ایک قدرتی ’اسپرین‘ ہے
جو سر درد، سوجن اور باقی جسم کی تکالیف کا بہترین علاج ہے۔ یہ جوڑوں کی سوزش اور ان کے دائمی درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔ یہ آمیزہ خون صاف کرنے کا کام کرتا ہے اور نظام دوران خون کو بہتر بنا کر انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ ہڈیوں کوسخت ہونے اور شکست و ریخت سے بچاتا ہے۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہےجس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقه جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّه بننیں مزید بہترین آرٹیکل پڑھنے کے لئے نیچے سکرول کریں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں