چہرے کے غیر ضروری بال خوبصورتی کے دشمن

چہرے

چہرے کے غیر ضرور ی بالوں سے ہمیشہ کےلیے نجات پائیں۔ مرد کے چہرے پر غیر ضروری بال اگنا ایک فطری عمل ہے لیکن اگر خواتین کےچہرےپر بال اگ آئیں ۔ تو یہ ایک انتہائی غیر ضروری چیز ہے۔ جن خواتین کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کو کافی مشکل ہوتی ہے۔وہ ان-بالوں کے خاتمے کےلیے کافی فکر مند ہو جاتی ہیں ۔ لیکن اب آپ کو فکر مند ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ۔ کیونکہ آپ کے لیے ایک ایسی لاجواب نسخہ لے کر آئے ہیں جس کے استعمال سےآپ کےجسم کے غیر ضروری بارل ختم ہو جائیں گے۔

اس کو بنانےکےلیے ایک پھٹکڑی لے لیں۔ یہ آپ کو پنسا ر سے مل جائےگا۔ پھٹکری کی ڈلی لے لیں۔ اس کو چھوٹاچھوٹا کوٹ کرگرینڈر کی مد دسے گرینڈ کرلیں۔اس کا پاؤڈر بنا لیں۔ ایک صاف پیالی لیں۔ ایک چمچ پھٹکر ی کاڈال دیں۔ دوسری چیز ایک چمچ بیسن کا ڈال دیں۔ جو ہم کھانوں میں استعمال کرتےہیں۔ اور اس کا پیسٹ بنانےکےلیےسادہ پانی کاستعمال کریں۔ اب ایک چمچ کی مدد سے ان تمام اجزاء کو مکس کر لیں۔ اس کا پیسٹ تھوڑا سا پتلانہ ہو ۔بلکہ تھک ہو یعنی گاڑھا ساپیسٹ بنالیں۔ اب-ہمارا نسخہ بالکل تیار ہے۔ اب اس کو استعمال کس طرح کرنا ہے؟ اب آپ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں۔ جہاں پرآپ کے چہرے پر غیر ضروری بال ہیں۔ اس کا لیپ کرلیں۔ اس طرح لیپ کرنے کے بعد اسے خشک ہونے کےلیے چھوڑ دیں۔

جب یہ سوکھا جائے۔ تب آپ نے اسے آہستہ آہستہ رگڑتے ہوئے جھاڑ دینا ہے۔ اس سے آپ کےچہرے کے جتنے غیرضروری بال ہیں۔ وہ کمزور ہوکر ٹوٹ ہوجائیں گے۔ اس طرح آپ اسے جھاڑ دینا ہے۔ایک مہینہ یہی عمل کریں۔ آپ کےچہرے غیر ضروری بال آہستہ آہستہ کمزور ہوکر جھڑ جائیں گے۔ اور پھر دوبارہ نہیں آئیں گے۔ ا س نسخے کو ضرور استعمال کریں۔ اور تھریڈنگ ویکس سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑوائیں ۔ دوسرا نسخہ :چہرے پر غیر ضروری بال حسن کی کشش کو ماند کرتے-ہیں لہذٰا خواتین انہیں ختم کرنے کے لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرتی ہیں خواتین کے چہرے کی جلد چونکہ نازک ہوتی ہے اسی لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرنے سے جلد متاثر ہو جاتی ہے ذیل میں چہرے کے فالتو بال ختم کرنے کے لئے کچھ ٹوٹکے دئیے گئے ہیںجن کے استعمال سے چہرے کے غیر ضروری بال بھی ختم ہو جائیں گےاور جلد بھی متاثر نہیں ہوگی۔

چہرے سے فالتو بالوں کو ختم کرنے کے لئے بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگایئں جب بیسن ہلکا خشک ہو جائے تو ہاتھوں سے رگڑ کر اتار لیں چند ایک بار یہ عمل کرنے سے بال جڑوں سے اکھڑ جایئں گے۔ پانی میں نمک ڈال کر مکس کر لیں اور اس مکسچر میں سوتی کپڑے کو بھگو کر چہرے پر مل لیں تقریبا ایک ہفتے کے استعمال سے چہرے سے بال ختم ہو جایئں گے۔عرق گلاب میں ایک چمچہ پھٹکری اور میدہ ملا کر لیپ بنا کر چہرے پر لگا لیں خشک ہونے پر ہاتھوں سے مل کر صاف کر لیںایک مہینہ یہ عمل کرنے سے سارے بال کمزور ہو کر جھڑ جایئں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں