ایک خاص عمر تک عورت سے محبت کرنے کے لیے اس کا خوبصورت ہو نا ضروری ہے اور پھر ایک وقت آ تا ہے جب اسے خوبصورت بنانے کے لیے محبت کرنا ضروری ہو تا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا طریقہ ایجاد ہو جس سے مرد کی غلطی پر مرد بر باد ہو اور عورت کی غلطی پر عورت ہزاروں لوگ دلوں میں کسی اور کا پیار ر کھ کر میاں بیوی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
جن کی پلکیں بات بات پر بھیگ جا تی ہیں وہ کمزور نہیں بلکہ دل کے صاف ہو تے ہیں۔ مرد تو اسے بھی چھوڑ دیتا ہے جو اس کے نکاح میں ہو پھر چاہے وہ اس کے بچوں کی ماں کیوں نہ ہو، اور تم اس مرد کے مکر جانے پر رو رہی ہو جو کہ محرم تھا ہی نہیں کیا تمہارے آنسو اتنے سستے ہیں؟ مگر ہاں ہر مرد ایک جیسا نہیں ہو تا۔ وہ عورت زندگی کی کوئی لڑائی نہیں ہا ر سکتیجو برداشت کر نا جانتی ہو۔ کہتے ہیں کہ جب عورت کسی مرد کے پاس آنا چاہتی ہے تو وہ اپنے آپ کو اس مرد کی پسند میں ڈھا لنا شروع کر دیتی ہے۔ زندگی میں دو چیزوں کی کمی انسان کو بہت اذیت پہنچاتی ہے ایک رات کی نیند جو اگر پوری نہ ہو تو چہرہ بگڑ جا تا ہے اور دوسرا من پسند شخص اگر میسر نہ ہو تو زندگی بگڑ جا تی ہے۔
عورت ایک ایسی مخلوق ہے جسے ایک ہی مرد بار بار دھوکہ دے تب بھی وہ کچھ ہی وقت میں اس پر پہلے والا یقین کر لیتی ہے۔ مرد کو جب کسی عورت سے محبت محسوس ہو تی ہے تو ابتداء بہت طوفانی ہو تی ہے مگر درحقیقت یہ محبت نہیں ہو تی۔ ایک طرح کا چیلنج ہو تا ہے عورت یہ محبت دیکھ کر خود پر فخر کرنے لگتی ہے درحقیقت مرد نے اپنی تلاش مکمل کرنی ہو تی ہے جو اس کے سامنے عوت کی شکل میں موجود ہو تی ہے۔ بہت مشکل ہے یہ کہنا کہ مرد محبت بھی کر تا ہے اور اگر کر تا بھی ہے تو تناسب بہت کم ہے وہ خود بھی شاید محبت اورتجسس میں فرق نہیں کر پا تا۔ لیکن جب اس تجسس اور تلاش کا خاتمہ ہو تا ہے تو اس محبت کا بھی خاتمہ ہو جا تا ہے
جس کے حصول کے لیے وہ دیوانہ ہوا جا رہا تھا اور پھر ایک اور تلاش کے لیے آغاز سفر اور جب کسی سے بہت بڑا دھوکا ملنے کے بعد، پوری پوری رات رو لینے کے بعد سارے کے سارے خسارے اکیلے سمیٹ لینے کے بعد بھی اگر آپ دل اس شخص کو معاف کرنے پر راضی ہو جا ئے تو یہ باتیں ممکن ہیں آپ کو اس سے عشق ہے آپ پاگل ہیں۔ جو عورت آپ سے تعلق بنانے کے لیے تڑپ رہی ہو تی ہے اس میں یہ ایک نشانی ہو تی ہے کہ وہ ہمیشہ آپ سے نکاح کی بات کر ے گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں