اس تحریر میں ایک بہت ہی مختصر سا وظیفہ شیئر کیا جارہا ہے جو وظیفہ تو انتہائی مختصر ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے اس وظیفہ کو آپ نے اپنی زندگی کا معمول بنا نا ہے یہ نہیں کہ چند دن کر کے چھوڑ دیں فائدہ اتنا بڑ ا ہے کہ چار مہلک بیماریوں سے اللہ آپ کی حفاظت فرما ئے گا
یہ وظیفہ اگر کوئی مرد کرتا ہے وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہے گا کوئی میری محترم ماں بہن بیٹی کرتی ہے اللہ اس کی حفاظت فرمائے گا۔وظیفہ مختصر ہے اور وہ چار مہلک بیماریاں ک ونسی ہیں وہ آپ سمجھ لیں پہلی بیماری جذام دوسری بیماری جنون اور تیسری بیماری اندھا پن اور چوتھی بیماری فالج ہے یہ چار بیماریاں اس وظیفہ کی برکت سے اللہ حفاظت فرمائیں گے وظیفہ مختصر ہےفجر کی نماز کے بعد آپ نے سبحان اللہ العظیم وبحمدہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کے بعد پھر آپ نے دعا مانگنی ہے یعنی فرض پڑھ کر سلام پھیرنے کے بعد آپ جو اپنے معمول کے مطابق تسبیحات پڑھتے ہیں تسبیح فاطمہ پڑھی جاتی ہے سبحان اللہ تینتیس بار الحمد للہ تینتیس بار اللہ اکبر چونتیس دفعہ اور اسی طرح آیت الکرسی پڑھتے ہیں۔بعض اور بھی چند دعائیں پڑھتے ہیں وہ آپ پڑھیں جو آپ کا معمول ہے اس کو چھوڑیں نہیں اور اس کے بعد تین مرتبہ اس تسبیح کو پڑھ لیجئے اس کے بعد دعا مانگئے ان چار مہلک بیماریوں سے اللہ آپ کی حفاظت فرمادے گا اور اس کو کچھ دن نہیں پڑھنا پوری زندگی کا معمول بنانا ہے انشاء اللہ اللہ ان مہلک اور ان موذی بیماریوں سے پوری زندگی حفاظت فرمائے گا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ دوکلمے: سبحان اللہ وبحمدہٖ، سبحان اللہ العظیم(ادائیگی کے اعتبار سے ) زبان پر ہلکے ،میزان پر بھاری اوررحمان کے نزدیک محبوب ہیں ۔ حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور سیدالعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشادفرمایا:کیامیں تجھے اللہ رب العزت کے پسندیدہ کلام کے بارے میں مطلع نہ کردوں،میںنے عرض کیا:یارسول اللہ ! مجھے اللہ تبارک وتعالیٰ کے محبوب کلام کے بارے میں ضرور بتائیے ،آپ نے فرمایا:بے شک اللہ کریم کا پسندیدہ کلام ہے: سبحان اللہ وبحمدہٖ۔ایک روایت میں ہے کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے استفسار کیا گیا :کہ سب سے افضل کلام کون سا ہے ؟آپ نے ارشادفرمایا:وہ کلام جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے ملائکہ اوربندوں کے لیے خاص کرلیا ہے وہ ہے :سبحان اللہ وبحمدہٖ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا
:جو شخص ایک دن میں سو مرتبہ سبحان اللہ وبحمدہٖ پڑھتا ہے ، اس کے گناہ مٹادیے جاتے ہیں اگر چہ وہ سمند ر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:جس شخص کے لیے رات میں عبادت کرنا دشوار ہو یا جو اپنا مال خرچ کرنے میں گرانی محسوس کرتا ہویا جو دشمن سے برسرِ پیکار ہونے سے ڈرتا ہووہ سبحان اللہ وبحمدہٖ کثرت سے پڑھا کرے کیونکہ ایسا کرنا اللہ رب العزت کو سونے کاپہاڑ صدقہ کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں