پاکستان ٹپس ! اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے: اللہ تعالیٰ نبی پر رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ اور فرشتے نبی کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی نبی پر درود وسلام بھیجا کرو۔ اس آیت میں نبی اکرم ﷺ کے اس مقام کا بیان ہے جو آسمانوں میں آپ ﷺ کو حاصل ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرشتوں میں آپﷺ کا ذکرفرماتا ہے اور آپ ﷺ پر رحمتیں بھیجتا ہے۔ اور فرشتے بھی آپ ﷺ کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے زمین والوں کو حکم دیا کہ وہ بھی آپ ﷺ پر درود وسلام بھیجا کریں۔ حدیث میں آتا ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی توصحابۂ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ! سلام کا طریقہ تو ہم جانتے ہیں یعنی نماز میں اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ۔ پڑھنا ہم درود کس طرح پڑھیں؟ اس پر آپ ﷺ نے درود ابراہیم بیان فرمایا، جو نماز میں التحیات پڑھنے کے بعد پڑھا جاتا ہے۔ وضاحت اللہ تعالیٰ کا نبی پر درود بھیجنے کا مطلب آپ ﷺ پر رحمتیں نازل کرنا اور فرشتوں میں ان کا ذکرفرمانا ہے۔ فرشتوں یا مسلمانوں کا آپ ﷺ پر درود بھیجنے کا مطلب آپ پر رحمت نازل کرنے اور بلندی درجات کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ہے۔
حضور اکرم ﷺ کی زبانی درود شریف پڑھنے کے فضائل: جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر ۱۰ مرتبہ رحمتیں نازل فرمائے گا۔ (مسلم) جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر ۱۰ مرتبہ رحمتیں نازل فرمائے گا، اس کے ۱۰ گ ن ا ہ معاف فرمائے گا اور اس کے ۱۰ درجے بلند فرمائے گا۔ (نسائی) درود شریف پڑھنے والے کے خلوص وتقوی کی وجہ سے درود شریف پڑھنے کا ثواب احادیث میں مختلف ذکر کیا گیا ہے۔
جو شخص مجھ پر بکثرت درود بھیجتا ہے، قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا۔ (ترمذی) کثرت سے درود بھیجنا (صغائر) گ ن ا ہوں کی معافی کا سبب بنے گا۔آج حضرت فاطمہ ؓ کی خاص تسبیح لیکر حاضر ہوئے ہیں ۔حضرت فاطمہ ؓ یہ ایک تسبیح ہر نماز کے بعد پڑھتی تھیں اس تسبیح کے بار ے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تسبیح حضرت فاطمہ ؓ کا ہر روز ہر نماز کے بعد پڑھنے میرے نزدیک ہزار رکعت نماز سے زیادہ محبوب ہے ۔ یہ تسبیح حضرت فاطمہ ؓ کی حیثیت اسم اعظم کی جیسی ہے ۔ہر پریشانی کیلئے پڑھ کر دم کریں پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں یاپھر پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے حضرت فاطمہ ؓ کےصدقے مصیبت کے دور ہونے کیلئے دعا کریں انشاء اللہ آپ کی مانگی ہوئی دعا قبول ہوجائیگی ۔
آپ کو سکون حاصل ہوگا ۔ وہ تسبیح یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد 34مرتبہ اللہ اکبر پڑھنا ہے پھر 33مرتبہ الحمداللہ پڑھنا ہے پھر 33مرتبہ سبحان اللہ پڑھنا ہے ۔ سبحان اللہ کی فضیلت یہ ہے کہ کوئی ایک مرتبہ سبحان اللہ کہتا ہے تو اس کے نام کا جنت میں درخت لگا دیا جاتا ہے ۔اس کو ہر نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنا لیتے ہیںآپ کی ہر پریشانی فوراً ختم ہوجائیگی ۔ رب کریم سے جو بھی مانگیں وہ مل جائیگا
اپنی رائے کا اظہار کریں