علمی سپاٹ! اللہ تعالیٰ کے بہت سارے احسانات اس مخلوق پر ہیں۔ آپ یہ دیکھیں کہ اگر نیند بھی نہ آئے تو انسانی زندگی کتنی مفلو ج ہوجاتی ہے۔ آج کا ہمارا ٹاپک بھی نیند کا نہ آنا یعنی بے خوابی۔ نیند اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ بعض اوقات آپ نے دیکھا ہوگا۔ اس دنیا میں کتنے لوگ کروڑوں اربوں روپے ہوتے ہیں۔مگر ان کو نیندنہیں آتی۔ اس کیفیت میں ان کی زندگی بھی جہنم بن جاتی ہے۔
ایک صحت مند جسم کو قائم اور دائم رکھنےکےلیے کم ازکم آٹھ گھنٹے ، سات گھنٹے یا چھ گھنٹے نیند کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر نیند نہ آئے تو آج ہم آپ کو بہت ہی قیمتی طریقہ علاج بتائیں گے۔ جس سے آپ گہر ی نیند سو سکیں گے۔ انشاءاللہ! سبز دھنیا پیس کر اور اس میں پانی او رچینی ملا کر پینے سے نیند آجاتی ہے۔اور سردرد بھی ختم ہوجاتاہے۔ بندگوبھی اس میں گھی ڈال کر تھوڑا سا اس کوگرم کرلیں۔ اس سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔ سرسوں کےتیل سے تلوؤں کو مالش کرنےسے سکون میسر آتا ہے۔ اور گہری نیند آتی ہے۔ گاجر کا جوس روزانہ ایک گلاس پینےسے بے خوابی کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ دہی میں سونف ، چینی اور کالی مرچ ملاکر کھانےسے بھی نیند آجاتی ہے۔ سونے سےپہلے گرم پانی میں دونوں پاؤں پنڈلیوں تک ڈبو کر دس
منٹ تک رہنے سے بھی نیند آجاتی ہے۔ رات کو آم کھا کر دودھ پینے سے بھی بہت اچھی نیند آتی ہے۔ سونف دس گرام آدھا کلو پانی میں ابال لیں۔ جب چوتھائی پانی رہ جائے ۔اس میں دو پچاس گرام دودھ اور پندرہ گرام گھی اور ذائقہ کے مطابق چینی ملا کر سونےسے پہلے پی لیں۔انشاءاللہ! نیند نہ آنے کی شکایت بھی دور ہوجائےگی۔ گرمیوں میں ٹھنڈے پانی سے پاؤں دھو کر لیٹنے سے جلد نیند آتی ہے۔ لیموں کارس ایک چمچہ اور شہد ایک چمچہ ملاکر بھی پئیں۔ تو نیند آجاتی ہے۔ اگر اس دوران اُچاٹ ہوجائے تو یہی رس دو چمچے دوبارہ پی لیں۔ انشاءاللہ! نیند آجائےگی۔ دودھ سے بنا ہوا کھویا بقدرے پچاس گرام کھالینے سے بھی خوب مزے کی نیند آتی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں