ہر آدمی یہ چاہتا ہے کہ گھر میں اتفاق ہو محبت ہو ،بھائی چارہ ہو،کوئی شخص یہ پسند نہیں کرتاکہ گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا ہو۔میاں بیوی کا جھگڑا ہو بچوں کا آپس میں جھگڑا ہو۔اکثر گھروں کے اندر یہی پریشانی ہوتی ہے نا چاہتے ہوئے بھی لڑائی جھگڑے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہوتے رہتے ہیں ۔ تو اس وظیفے کی مدد سے گھر کے تمام لڑائی جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔
اس وظیفے سے گھر میں اخوت،بھائی چارہ اور محبت ہی محبت پیدا ہو جائے گی۔گھر کی خواتین کو چاہیئے کھانا پکاتے ہوئے اللہ پاک کے دو صفاتی نام یا لطیف یا ودود پڑھتی رہیں۔اس کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔گھر کے کام کرتے ہوئے کھانا پکاتے ہوئے یہ پڑھتی رہیں.۔ تو آپ دیکھیں گے گھر کے اندر محبت اور اتفاق پیدا ہو گا۔ ہر قسم کے لڑائی جھگڑے ختم ہوں گے۔اس کو ہر کھانے کو پکاتے ہوئے پڑھتی رہیں۔ اس کی فضیلت سے لڑائی ختم ہوگی نفرت ختم ہو گی۔ اس وظیفے کی برکت سے کھانا بابرکت ہو گا کیونکہ ایک آدمی اللہ کا نام لیتے ہوئے کوئی کام کرے تو وہ کام بابرکت ہوتا ہے وہ کام فائدے والا ہوتا ہے تو اس کھانے کو جو بھی کھائے گا اس پر اثر ہوگا۔لڑائی اور فتنے والی باتیں ختم ہوں گی۔اللہ پاک ذہنوں کو پاک کر دیں گے اور اتحاد پیدا ہو گا۔ اس طرح پورا گھر،شہر اور ملک امن میں ہوں گے۔اس وظیفے کے اثرات جلد ہی آپ دیکھیں گے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں