اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشر ف المخلو قات بنایا ۔ اسے عقل و شعور سے نوا زا ۔ نر اور ما دہ پیدا کیے اور پھر ان سے جو ڑے بنائے ۔ اس طر ح تخلیق کا عمل جا ری و ساری کیا ۔ عور ت کو ما ں جیسا عظیم رتبہ ملا اور یہ وہ رتبہ و رشتہ ہے،جس کی خوا ہش ہر عورت میں بدرجہ اتم موجو د ہو تی ہے۔ لیکن ہر خوا ہش کی تکمیل کے لیے کچھ نہ کچھ محنت ، قر با نی ضرور درکا ر ہو تی ہے ۔
سورئہ نجم کی آیت نمبر 39 میں ارشا دِ باری تعالیٰ ہے ( لَیسَ لِلاِنسَانِ اِلَّا مَاسَعٰی)( ترجمہ : انسان کو وہی ملتا ہے ، جس کی وہ کوشش کر تا ہے)۔ انسان کا ایک پا ﺅ ں تدبیر اٹھاتی ہے تو دوسرا تقدیر۔ قسمت میں تو گندمی مٹی ہے ، کو ئی اینٹ بنائے یا کوزا۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں عقل اسی لیے عطا کی ہے کہ ہم اسے بروئے کا ر لائیں یہ قانونِ فطر ت ہے کہ جس چیز کا استعمال بند کر دیا جائے ، وہ نا کا رہ ہو جاتی ہے ۔ شفا ف پانی بھی مستقل کہیں رکا رہے تو بد بو پیدا کر دیتا ہے ۔ کوئی بھی مشینری استعمال میں نہ لائی جائے تو زنگ آلو د ہو جا تی ہے۔ انسانی مشینری بھی متحرک رہنا چاہتی ہے ۔ کا ہلی انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔ قصہ مختصر اولا د کی خوا ہش مند خواتین خود کو مصروف رکھیں۔ غصے اور زیا دہ کھا نے
سے پرہیز کریں ۔خدانخواستہ کوئی بیماری ہو جائے تو ڈاکٹر سے فوری رجو ع کریں ۔ ایک دوسرے کا خیا ل رکھیں ۔ بچو ں سے پیا ر کریں ، صدقہ خیرا ت کر تی رہیں ۔خو د کو ہمیشہ ما ں کے رو پ میں دیکھیں ۔ زیا دہ تر ایسے ما حول میں رہیں جہا ں بچے اور پودے وغیر ہ ہو ں ۔ عبادت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اپنی غذا پر بھی خاص توجہ دیں کہ جو ہم کھا نا کھا تے ہیں ، وہی ہمارے جسم کا حصہ بنتا ہے ۔ زیا دہ پکی اشیا نہ کھائیں ۔ مر غن غذاﺅ ں سے پرہیز کریں ، اس سے زہریلا ما دہ پیدا ہو تا ہے ۔ادھ پکی چیزیں کھا ئیں ۔ دودھ کے بجائے دہی زیا دہ مفید ہے ۔ کچی سبزیا ں کھا ئیں ۔ تلسی کے پتے ، اس کے بیج اور سونف کواستعمال میں لائیں ۔ ہر قسم کا سبزا، پھل ، پھو ل ، بیل بوٹے
اور پھل دار درخت زیا دہ سے زیادہ دیکھیں ۔ یا درکھیے ، ہر شے اپنی الگ خاصیت رکھتی ہے۔انسان ،حیوان ، چرند ، پرند ، درخت وغیرہ ۔ ہمیشہ اچھے دوست بنائیں ۔خوبصورت پرندے پالیں۔ دودھ دینے والے جا نوروں سے محبت رکھیں ۔ اپنے گھر میں پھول اور پو دے لگائیں ۔ ہو سکے تو خوبصورت پھو لو ں کے گملے رکھ لیں اور انہیں پانی خود دیں ۔ ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعاکریں کہ ” یا اللہ جس طر ح تو نے ان گملو ں میں پھول سجائے ہیں ، میرے گھر کے آنگن میں بھی پھو ل کھلا دے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں